جموں//نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ کمال نے صوبائی سیکریٹری نیشنل کانفرنس شیخ بشیراحمد اورفاروق مغل کے ہمراہ جموں میڈیکل کالج کادورہ کرکے مانسرمیں پیش آئے سڑک حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقعہ پر میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹرداراسنگھ کے ہمراہ ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ کمال نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ وارڈاورایمرجنسی وارڈکادورہ کیا۔ اس دوران میڈیکل سپرانٹندنٹ نے بتایاکہ جے ایم سی میں کل 39 افرادکولایاگیاجن میں سے ایک کومردہ پایاگیاجبکہ دودیگر شدید زخمی تھی اور 36افرادخطرے سے باہرہیں۔ ڈاکٹرمصطفیٰ کمال نے تمام زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں ہرممکن امدادکی یقین دہانی کرائی۔اس دوران زخمیوں نے بتایاکہ بس میں کل 47 سواریاں تھیں اورہرسواری سے لگ بھگ دوگناکرایہ یعنی500روپے وصول کیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی گاڑیوں والے مسافروں سے اضافی وصولی کرتے ہیں۔ڈاکٹرکمال نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جموں سرینگرہائی وے پرمسافروں کی لوٹ کھسوٹ پرپابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہاکہ جموں ۔سرینگرنیشنل ہائی وے بندہونے کی صورت میں مانسرسڑک پرگاڑیوں کاچلناخطرے سے خالی نہیںتھا،واضح رہے کہ زخمیوں میں زیادہ ترشمالی کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں۔ڈاکٹرکمال کی گزارش پر ڈاکٹرداراسنگھ نے داخل کرائے گئے زخمیوں کے کھانے کاانتظام کیااورجن کی صحت اچھی تھی انہیں رخصت کیا۔