جموں //اک ساتھ رنگ منڈل کی جانب سے نکڑناٹک ’اپنی سوچ بدل ‘پیش کیا گیا ۔اس نکڑ ناٹک میں پیش کئے گئے ڈرامے میں ایک سابقہ فوجی اہلکار کی جانب سے اپنے دشموں کو پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے حد میں رہیں نہیں تو ان کو تباہ کر دیا جائے گا ۔اس نکڑناٹک میں پڑوسی ممالک کو امن ،دوستی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا جاتا ہے جبکہ دشمنوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ ملک کی جانب سے امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھیں جبکہ ہمیں خطہ کے امن کےلئے اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ اس خطہ میں آنے والے ملکوں کو درپیش اصل مسائل کی جانب توجہ مبذول کی جائے جبکہ ملکی عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آپسی بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی دشمن اور دہشت گرد ی کےساتھ نمٹنے میں مد د مل سکے ۔اس نکڑ ناٹک میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں ڈاکٹر رپو دمن ،ہپی گپتا ،اشوک شرما وجے مالیہ ودیگران شامل ہیں ۔