تالاب تلو میں مہا شیو راتری کی مناسبت سے لنگر کااہتمام
جموں // سمویدانہ سوسائٹی کی طرف سے مہا شیو راتری کے موقعہ پر تالاب تلو میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔ساسوئٹی کے چیئر میں کیشو چوپڑاہ کی قیادت میںمنعقدہ پروگرام کے دوران ایس ایس پی سندیپ مہتا،ڈی ایس پی شمیمہ نبیکے علا وہ بھاجپا لیڈر ست شرما او ر مقامی کونسلر ودیگران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی سندیپ مہتا نہ عوام کومہا شیو راتری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی مذکورہ تہوار ریاست میں امن و آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔پولیس آفیسران کےساتھ ساتھ تمام لیڈران نے بھی عوام کو مہا شیو راتری کی مبارکباد پیش کی ہے ۔اس موقعہ پر اجے شرما ،سنیل کول ،منجو ٹنڈن ،ڈاکٹر آر کے گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔
بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس
طبقہ کے بے روز گار نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی مانگ
جموں //جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کا ایک اجلاس راجندر پارک جموں میں منعقد ہوا جس میں متعدد اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بٹوال طبقہ کے بے روز گار نوجوانوں کو درپیش مسائل پر تبادلے خیال کرتے ہوئے اراکین نے حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے صدر میجر رومیش سوگوترہ نے کہاکہ کسی بھی طبقہ کی فلاح و بہبود کےلئے بے روز گار نوجوانوں کو بااختیار بنایا جانا اشد ضروری ہوتا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بٹوال طبقہ کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کےلئے ایک پالیسی اپنائی جائے تاکہ ان نوجوانوں کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بٹوال طبقہ کی ایک بڑی آبادی پہاڑی علا قوں میں رہائش پذیر ہے جوکہ تعلیمی اور اقتصادی طور پر کافی پسماندہ ہیں ۔جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین نے مرکزی اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بٹوال طبقہ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
ادہم پور میں گرامین وکاس میلے کا اہتمام
ادہم پور //ضلع ادہم پور میں 15ویں سالانہ ’مہا شیو راتری گرامین میلے ‘کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ڈسٹی چیوٹ اینڈ ہنڈی کیپڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DAHWA)کی جانب سے ضلع انتظامیہ ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگوئجز کے اشتراک سے منعقدہ میلے کے دوران محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو مختلف اسکیموں کے علا وہ جدید ٹیکنالوجی او ر پیدا وار پڑھانے کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس میلے میں محکمہ صحت ،محکمہ زراعت ،انڈسٹری اینڈ کامرس ،محکمہ پشو پالن ،محکمہ بھیڑ پالن ودیگر محکموں کی جانب سے بھی شرکت کی جارہی ہے جبکہ اس موقعہ پر جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگوئجز کی طرف سے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
رہبر تعلیم اساتذہ پر گورنر کا بیان قابل مذمت : رہبر تعلیم ٹیچرز فورم
جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے گورنر کی طرف سے رہبر تعلیم اساتذہ کی تعیناتی کےتئیںدئے گئے ایک بیان کو غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ ریاست میں رہبر تعلیم اساتذہ کو محکمہ میں تعینات ہونے کے لئے کئی ایجنسیوں کی جانچ پرتال سے گذرنا پڑا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ اساتذہ کے چال و چلن اور تعلیمی قابلیت کی درجنوں ایجنسیوں نت چانچ پڑتال کے بعد ریاستی حکومت کی ایک سکیم کے تحت ا±نہیں تعینات کیا گیا ہے۔موصوف نے کہا کہ ریاست میں نامساعد حالات کے دوران 2000میں مرکزی اور ریاستی سرکار کے دوران ایک یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے بعد ایک سکیم کے تحت رہنا تعلیم اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔تانترے نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے دوران ان اساتذہ نے قصبوں سے لیکر سرحدی علاقوں تک بند پڑے سکولوں کے زنگ آلودہ تالے کھول کر ریاست کے تعلیمی نظام کو ایک نئی جہت بخشی ہے ریاست کی تعلیمی شرح کو 37 فیصدی سے بڑھا کر70 فیصدی تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور کم قلیل ا±جرتوں پر ریاست کے بچوں کو تعلیم فراہم کی ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ وہ ریاستی ملکی آئین کا احترام کرتے ہیں۔ ا±نہوں نے مزید کہا کہ ریاستی گونر کی طرف سے رہبر تعلیم اساتذہ کے تئیں دیا گیا بیان قابل مذمت ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ ا±نہیں کسی بھی سیاسی تنظیم سے کوئی بھی وابستگی نہیں ہے۔واضح رہے ریاست کے کچھ انگریزی روز ناموں نے بی بی سی لے حوالے سےیک خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سرکاری کی جانب سے انتہا پسند نوجوانوں کو رہبر تعلیم سکیم کے تحت تعینات کیا گیا ہے جو ملکی اور ریاستی آئین کا احترام نہیں کرتے ہیں۔