جموں//ایس سی ،ایس ٹی ،اوبی سی اوراقلیتی طبقوں نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں 13نکاتی روسٹرکے خلاف اورمنڈل کمیشن رپورٹ پر عملدرآمداورفاریسٹ رائٹس ایکٹ کے نفاذ کے حق احتجاجی ریلی نکالی ۔یہاں جموں میں ایس سی ،ایس ٹی ،اوبی سی کنفیڈریشن کے بینرتلے 5مارچ کوبھارت بندکال کے پیش نظرملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں 13نکاتی روسٹر کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔احتجاجی ریلی بالمیکی مندرگاندھی نگرسے شام چاربجے شروع ہوئی جوڈاکٹرامبیڈکرچوک پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آرکے کلسوترہ نے منڈل کمیشن رپورٹ کی عمل آوری اوراوبی سی طبقہ کو 27فیصدریزرویشن دینے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اوبی سی طبقہ کوحقوق سے محروم رکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقوں کوآئینی حقوق دینے کیلئے حکومت کواقدامات اٹھانے چاہئیں۔اس دوران کلسوترہ ودیگرمقررین نے ایس ٹی طبقہ کیلئے جموں وکشمیرمیں فاریسٹ رائٹس ایکٹ نافذکرنے کی بھی مانگ کی۔اس دوران مظاہرین میں آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی آرگنائزیشن ،آدھی دھرم سماج جے اینڈکے،والمیکی سبھا گاندھی نگر ،مزدوردستکاریونین ،والمیکی دھرم سماج،آل جے اینڈکے اوبی سی مہاسبھا، جے اینڈکے گوجربکروال فیڈریشن، جموں مسلم فرنٹ، این ایس اوایس وائی ایف کے نمائندے شامل تھے۔اس دوران مظاہرین سے شجاع ظفرخان،وجے اناریا، گوروبھٹی، ششی سیال، بنسی لال، چوہدری شوکت گوجر، قاضی عمران،سرجیت بھگت ،محمدشفیع بجاڑ اوراشوک تھاپا،دیوآنندودیگران نے خطاب کیا۔