۔2ججوں کے استعفے منظور
جموں //ریاستی حکومت نے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی حاصل کرنے والے دو ججوں کے استعفے منظور کر لئے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس توکیر احمد اور مظفر اقبال خان نے رضاکارانہ طور پر ملازمت سے سبکدوشی کیلئے اپنے استعفیٰ پیش کئے تھے ۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی سفارشات پرجموں وکشمیر ہائر جوڈیشل سروس رولز22،اور 2009کے سب رول 2Aو آل انڈیا سروس رول 1958کے تحت جسٹس توکیر احمد کے استعفیٰ کو منظور کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح جموں وکشمیرسیول سروسز ریگولیشن کے آرٹیکل 230 کے تحت سب جج مظفر اقبال کے استعفیٰ کومنظور کر لیا گیا ہے ۔
ششی جنیجہ ایڈیشنل سٹینڈنگ کونسل تعینات
جموں //جموںوکشمیر گورنمنٹ نے ایڈوکیٹ ششی جنیجہ کو نئی دہلی میں ایڈیشنل سٹینڈنگ کونسل تعینات کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں جاری ایک حکم نامے زیر نمبر 2062-LD (A) آف 2017کے تحت ان کا مذکورہ عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کو نئی دہلی میں ایڈیشنل سٹینڈنگ کونسل کی آسامی پرنئی تعیناتی تک تعینات کیاگیا ہے ۔
کرگل کے 514درماندہ مسافروں کو ہوائی سروس فراہم
جموں//کرگل کوریر سروس کے ایک کاڈی نیٹر عامر علی کے مطابق کرگل ضلع کے 514 درماندہ مسافروں کو بھارتی فضائیہ کی دو پروازوں کے ذریعے کرگل پہنچایا گیا۔اُنہوںنے کہاکہ دو پروازوں میں 105 مسافروں کو کرگل سے سری نگر، 62مسافروں کو جموں سے کرگل اور 8مسافروں کو کرگل سے جموں پہنچایا گیا ۔ اس کے علاوہ 298 مسافروں کو ادہم پورسے لیہہ پہنچایا گیا ۔سری نگر۔ کرگل سڑک بند ہونے کے نتیجے میں کئی مسافر جموں اور سری نگر میں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے ۔ان مسافسروں نے انہیں یہ سہولیت فراہم کرنے کے لئے قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز احمد خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔سری نگر سے لیہہ کے لئے 7؍ مارچ کو ایک پرواز IL76کا انتظام کیا گیا ہے۔جن مسافروں نے پہلے ہی ٹکٹ بُک کی ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کرگل ہاوس بمنہ سری نگر میں کرگل کوریر سروس کے لیزان آفیسر سے رابط قائم کریں۔
قوانین کیخلاف ورزی پر 50ہزاروپے جرمانہ عائد
کٹھوعہ //لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے ساز و سامان کی پیکنگ میں غفلت اور لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ رولز 2011کیخلاف ورزی کرنے پر ’وی مارٹ ریٹیل لیمیٹڈ کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا ہے ۔اس سے قبل صارفین کی جانب سے شکایت پر سنجیدگی سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے محکمہ کے آفیسران نے کٹھوعہ میں مذکورہ کمپنی کے مرکز پر چھاپہ مار کر سازو سامان کی جانچ کے دوران ضروری ہدایات نہ ہونے اور محکمہ کے قوانین کیخلاف ورزی کے بعد معاملے پر کمپنی کے اعلیٰ عہدادروں کیساتھ بات چیت کی جس میںانہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ ساز و سامان کی پیکنگ کے دوران ان سے غلطی ہوئی ہے ۔اس کے بعد اسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کٹھوعہ کلدیپ راج نے کمپنی پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔محکمہ نے تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سازو سامان کی پیکنگ پر ضروری جانکاری ضروری تحریر کریں تاکہ صارفین کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ریاست کے ہر ضلع میں کولڈ سٹوریج قائم ہونگے
جے کے اے آئی ڈی سی کی جائیزہ میٹنگ میں سکندن کی یقین دہانی
جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن نے کسانوں کیلئے چھوٹے اور ماڈیولر کولڈ سٹوریج نظام قایم کرنے کیلئے کامن فیسلٹی مراکز قایم کرنے پر زور دیا تا کہ کسانوں کی فصل لمبے عرصے تک محفوظ رکھی جا سکے ۔ جموں اینڈ کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے اے آئی ڈی سی ) کی ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کے سکندن نے زرعی پیداوار کو پیک کرنے اور شانٹنے کے عمل پر زیادہ زور دینے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار میٹرک ٹن گنجایش والے کولڈ سٹوریج قایم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس بنیادی ڈھانچے کی بدولت کارپوریشن کو بھی لگاتار آمدنی حاصل ہوتی رہے گی جس سے کارپوریشن کی مالی حالت میں سدھار لایا جا سکتا ہے انہیں مزید بتایا گیا کہ یہ کولڈ سٹوریج محکمہ زراعت کے پاس دستیاب اراضی پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ مشیر موصوف کو مزید بتایا گیا کہ سال 2018-19 کے دوران کارپوریشن کسان دوست پیٹرول پمپ قایم کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول ، ڈیزل اور اس مقصد کیلئے اراضی کی خریداری کے اخراجات انڈین آئیل کارپوریشن برداشت کرے گا ۔ ان کمپوزٹ پیٹرول پمپوں کے ذریعے کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ چھوٹی زرعی مشینرہی و دیگر ضروریات حاصل کر سکیں ۔ انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ نے ایسے پرچون آؤٹ لیٹوں کیلئے منظوری دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد
جموں //جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس چک لال دین گائوں میں منعقد ہو جس میں متعدد اراکین نے شرکت کی ۔ایسوسی ایشن کے صدر میجر رو میش سرگوترہ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران طبقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کو غور کئے جانے کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر بٹوال یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کو بھی تشکیل دیا گیا جبکہ نائب سرپنچ ڈاکٹروریندر پال لکھوترہ کو آئندہ تین برس کیلئے یوتھ ایسوسی ایشن کا صدر نامزد کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر وریندر پال لکھوترہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ وہ بٹوال کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے ہررممکن کوشش کرینگے ۔اس اجلاس میں جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر ڈاکٹر رومین کمار کیتھ ،درشن لعل موٹن ،کرشن لعل کیتھ ،کمل چند ،دیس راج ،موہن لعل ودیگران بھی موجود تھے ۔
رہبر تعلیم ٹیچرز کا وفد سیکریٹری ایجوکیشن سے ملاقی
جموں //جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد سیکریٹری محکمہ ایجوکیشن سے ملاقی ہوا ۔اس وفد میں شامل اراکین نے ملازمین کی مانگوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ایک طویل عرصہ سے اپنی مانگوں کے سلسلہ میں احتجاج شروع کیا گیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔وفد نے رہبر تعلیم ٹیچروں کے مسائل جن میں ان کی گریڈ 2 میں مستقلی ،بقیہ جات کی ادائیگی اور ٹیچروں کی ڈگریوں کے سلسلہ میں درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ وفد نے زونل ایجوکیشن آفیسر کھڑی کی تعیناتی اور علا قہ میں ڈی ڈی او نہ ہونے جیسے مسائل پر بھی بات کی ۔وفد کی مانگوں کو بغور سننے کے بعد سیکریٹری ایجوکیشن نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ رہبر تعلیم ٹیچروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اس وفد میں جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے جنرل سیکریٹری عالم خان ،مظفر وانی ،مشتاق ملک ،محمد نعیم ودیگران بھی موجود تھے ۔
پنچوں اور سرپنچوں کا وفد سکندن سے ملاقی
محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا
جموں //گورنر کے مشیر کے سکندن نے ایک میٹنگ کے دوران دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کی کارکردگی اور اس محکمہ کی وساطت سے عملائی جارہی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ایم جی نریگا، سوچھ بھارت مشن گرامین ،واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ، چودھویں فائنانس کمیشن ،سنسد آدرش گرام یوجنا،شاماپردساد مکھر جی رربن مشن ، حمایت پروگرام اور پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے سلسلے میں جاری پروجیکٹوں اور سکیموں کی عمل آوری کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔لائیو لی ہڈ مشن پروگرام کا جائزہ لینے کے دوران گورنر کے مشیرنے متعلقہ افسران کو لائیو لی ہڈ کلسٹروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے بلاک کی سطح پر مشترکہ تجارتی مراکز قائم کرنے پر زور دیا تاکہ سیلف ہیلپ گروپوں کو مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرائی جاسکیں۔مشیرموصوف نے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو متواتر بنیادوں پر سکل ڈیولپمنٹ تربیت فراہم کرنے کے لئے بھی کہا۔دیہی ترقی محکمہ کی کمشنر سیکرٹری شتل نندا نے میٹنگ میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور حصولیابیوں کا پاور پرزنٹیشن کے ذریعے خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ نے 18000 گرام پنچایت فرنٹ لائن ورکروں کو ایم جی نریگا کے تحت رجسٹر کرنے کے علاوہ 75فیصد آدھار سیڈنگ مکمل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ نے اس کے علاوہ 97فیصد اثاثے پیدا کرنے کے علاوہ 83فیصد جیو ٹیکنگ کی تکمیل اور سال 2018-19کے دوران اب تک 95فیصد جاب کارڈس کی جانچ کی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 38772 کے ہدف کے مقابلے میں 47719 مستحقین کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ 35594اثاثوں کی جیو ٹیکنگ کی گئی ہے ، 32434 مکانات کو منظوری دی گئی ہے اور 11221 کام مکمل کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مارچ 2019ء کے آخر تک 20,000کام مکمل کئے جانے کی توقع ہے۔مشیر موصوف نے محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ پنچوں اور سرپنچوں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہیئے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی ڈی جموں اوردیگر کئی افسران موجود تھے۔اسی دوران ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں اور پنچوں کے ایک وفد نے گورنر کے مشیر کے سکندن کے ساتھ ملاقات کی اور پنچائتوں کے کام کاج سے متعلق کئی امور مشیر کی نوٹس میں لائے۔وفد نے پی آر آئی ارکان کی سلامتی کو یقینی بنانے، خالی پڑی پنچوں اور سرپنچوں کی نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے اور ہر ایک پنچائت کے لئے20 لاکھ روپے کا فنڈ واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔مشیر نے ان کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ گورنر انتظامیہ اس پر ہمدردانہ غور کر رہی ہے۔
ایسوسیٹ پروگرام منیجر کے انتقال پر اظہار تعزیت
جموں//صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اتل ڈولو نے اور مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن بھوپندر کمار نے ایسو سیٹ پروگرام منیجر اطہر علی میر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سول سیکرٹریٹ جموں اور سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نگروٹہ میں اس سلسلے میں تعزیتی میٹنگیں منعقدس ہوئیں جس میں نیشنل ہیلتھ مشن کے عہدہ داروں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔