جموں//کرگل کے 523 مسافروں کو انڈین ائیر فورس جہازوں کے ذریعے جموں اور سر ینگر سے کرگل و لیہہ پہنچایا گیا۔305مسافروں کو جہاز میں سرینگر سے لیہ جبکہ 22مسافروں کو کرگل سے سرینگر ، 5مسافروں کو کرگل سے جموں اور 191مسافروں کو جموںسے کرگل AN-32 کرگل کوریر کی تین اڑانوں کے ذریعے جموں سے کرگل پہنچایا گیا۔اِن باتوں کا اِظہار سٹیٹ کارڈی نیٹر کرگل کوریر سروس عامر علی نے کیا۔مسافروں نے سی ای سی ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فیروز خان، چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی ، ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق اور انڈین ائیر فورس کے حکام کااِن اڑانوںکا بندوبست کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔مسافروں نے جموں کے لیزان آفیسر محمدیوسف ، سرینگر کے اسد علی ، کرگل کے انور حسین اور اسسٹنٹ لیزان افسروں کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔