Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مسئلہ کشمیر ’فرضی داستان‘:جتندرسنگھ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر //بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر سنگھ نے مسئلہ کشمیر کو ایک ’فرضی داستان‘ قرار دیتے ہوئے اس کو پیدا کرنے میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ این سی کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے دل کی رضامندی کیساتھ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ انگ قبول کیا مگر جونہی وہ اقتدار سے باہر ہوئے تو انہوں نے رائے شماری اورریفرنڈم جیسے نعروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیراعظم دفتر میں بحیثیت وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ریاست بھارت کی دیگر ریاستوں کی ہی طرح ہے جن میں کوئی بھید بھائو نہیں ہے۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جیسا تنازعہ کوئی معاملہ ہے ہی نہیں اور جو لیڈران اس طرح کا کوئی ایشو اُٹھارہے ہیں وہ انتہائی خود غرض لوگ ہے جو رائی کا پہاڑ بناکر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے کے حوالے سے سیاسی لیڈران کی منافقانہ سیاست اُس وقت واضح طور پر سامنے آجاتی ہے جب وہ جموں وکشمیر سے متعلق علیحدہ آئین کی دہائیاں دیتے رہتے ہیں جبکہ وہی آئین اس بات کو بھی واضح کردیتا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔جتیندر سنگھ کے بقول گزشتہ کئی برسوں سے کشمیر معاملے کو لیکر ایک نیا شوشہ کھڑا کیا جارہا ہے کیوں کہ اس سے ووٹوں کے حصول کی خاطر چند سیاسی پارٹیوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ عبداللہ نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ بغیر کسی شرط کے قبول کیا تھا جب وہ ریاست کے اقتدار پر براجمان تھے۔ شیخ عبداللہ نے اُس دوران آئین ہند میں درج کئی دفعات کو ریاست میں راہ داری فراہم کی لیکن جب ان سی لیڈر اقتدار سے باہر جاتے، تب تب وہ رائے شماری اور ریفرنڈم جیسے نعروں کا راگ الاپتے رہتے تھے۔بی جے پی لیڈر کے بقول شیخ عبداللہ کی یہی منافقانہ سیاست  اُن کے وارثین نے بھی اختیار کی جو انتخابی فائدے کو سمیٹنے کی خاطر آئے روز لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔جتیندر سنگھ کے مطابق ریاست کی تیسری نسل جو 1990کے مابعد پیدا ہوئی نے اس منافقانہ سیاست کو ٹھکراتے ہوئے اس فرضی داستان کو رد کردیا۔ریاست کے نوجوان اب ملک بھر کے مسابقتی امتحانات میں حصہ لے کر اعلیٰ مقام پر فائز ہورہے ہیں۔ریاست کے نوجوان اب سیول سروسز امتحانات، آئی آئی ٹی جے ای ای اور نیٹ جیسے امتحانات میں حصہ لے کر اپنی کارکردگی کالوہا منوارہے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ اگر ریاست جموں وکشمیر میں کوئی ایشو ہے تو وہ اُس کشمیر سے متعلق ہے جو پاکستان کے قبضے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد کے دوسری طرف والا کشمیر گزشتہ 70برسوں سے پاکستان کے ناجائز قبضے میں ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف بی جے پی بلکہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہی صفحے پر ہیں کہ سرحد کے دوسری طرف کشمیر کا حصہ پاکستان کے ناجائز قبضے میں ہے جس کا ثبوت 1994والی قرار داد ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?