جموں //بی جے پی جموں و کشمیر کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی قیادت میں یہاں پارٹی صدر دفتر پر بدھ کے روز پارٹی کے تمام مورچوں اور سیلوں کا اجلاس منعقد کیاگیا۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی، انچارج بی جے پی ممبر شپ مہم جگل ڈوگرہ،پارٹی ترجمان ،سابقہ وزیر و انچارج ممبر شپ مہم پریہ سیٹھی،تمام مورچں کے انچارج منیش شرما ، تمام سیلوں کے ریاستی انچراج ایس ویرنیندر جیت نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔رویندر رینہ نے مورچہ صدور ،جنرل سیکرٹریوں ، اورسیل کے ریاستی کنوئینروں سے کہا کہ وہ پوری طرح سے الاٹ شدہ کام پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے کہا کہ ’’سنگھرش پرو‘‘ کے پہلے مرحلہ میں ممبر شپ مہم کو نچلی سطح پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ریاست میں کم سے کم 17 لاکھ ممبر شپ کا ہدف مقرر کیا ہے،جس کا مطلب ہے کہ پارٹی کے ہر ایک ووٹر کو پارٹی کا ممبر بنانا ہوگا،تاکہ پارٹی مستحکم ہو جائے۔دریں اثنا ، بی جے پی نے قومی سطح پر ویڈیو کانفرنسگ منعقد کی ،جسے پاٹی کے کارگُذار صدر جے پی نڈا، قومی جنرل سیکرٹری رام لعل، اور قومی انچارج بی جے پی ممبر شپ مہم شوراج چوہان ، ،دوشانت گوتم ، امت مالویہ اور دیگر قومی لیڈروں نے مہم میں اہم جانکاری بانٹی۔جموں میں پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ،نے پارٹی کے جنرل سیکرٹریوں ڈاکٹر نریندر سنگھ ،ریاستی انچارج بی جے پی ممبر شپ مہم جگل ڈوگرہ، پارٹی ترجمان پریہ سیٹھی، ریاستی نائب صدر راجیو چاڑک، انجینئر غلا م علی کھٹانہ، نارائن سنگھ ،ایم ایل سی گردھاری لعل، ڈاکٹر دیویندر کمارمنیال و دیگران نے ویڈیو کانفرنسنگ میں شرکت کی۔