جموں //شیو سنیا ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے وادی کشمیر میں دہشتگردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے حالیہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریاست سے دہشت گردی کی بدعت کے خاتمہ کیلئے سخت اقدام کا مطالبہ کیا۔SSDF کے کارکنوں نے ترنگا اور ومرکزی وزیر داخلہ کا فوٹو گراف لیکر احتجاج کرتے ہوئے نعری بازی کی اور سرکار سے مزید ہلاکتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ کے سربراہ اشوک گپتانے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملی ٹینٹوں نے 10سیکورٹی اہلکاروں بشمول میجر کیرتن شرما ، انسپکٹر ارشد خان ، اور د و سی آر پی ایف اسسٹنٹ سب ۔ انسپکٹرہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد ان سلسلہ وار حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں دہشت گردی کاروائیاں جاری ہیں، جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ دہشت پسندی کی بدعت کو جڑ سے ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ کامیاب آپریشن اور ابھینندن کے واپس لوٹ آنے کے بعد ملک نے بی جے پی کو بھاری اکثریت دی ،تاکہ ملک میں مزید کوئی سیکورٹی اہلکار شہید نہ ہو جائے لیکن گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 10 سیکورٹی اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔مظاہرین میں بنٹو، نکو، آشو، سنیتا، سوشما ، انیتا، رجنی، کشمیری لعل، آشیش ،راکیش ،وپن ، شام ،کالو،ابھیشیک و متعدد کارکنان بھی شامل تھے۔