جموں //بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ریاستی صدر وکاس چودھری کی قیادت میں ریاستی وضلع عہدہ داروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں 6جولائی سے شروع ہونے والے ممبر شپ مہم کومستحکم بنانے کیلئے غور کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے ضلع و منڈل یونٹوں کو اس میں شرکت کرنے کیلئے کہا،تاکہ ریاست کے لئے کل مقرر 1.7 ملین ہدف میں سے یوا مورچہ کی جانب سے ایک لاکھ ممبر شپ مہم کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم سے پارٹی نچلی سطح پر مستحکم بنائی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم سے پارٹی میں ہو کوئی کام کر سکے گا۔ اجلاس میںنظامت کے فرائض ریاستی جنرل سیکرٹری ترن شرما نے انجام دئے۔ ریاستی عہدہ داروں ،ضلع صدور نے بی جے وائی ایم کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔