کپوارہ//سر حدی ضلع کپوارہ میںمنشیات کا قلع قمع کر نے کے لئے ضلع پولیس نے ایک مہم کے تحت 4ملو ث افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ رو ان سال کے جنوری مہینے میںکرالہ پورہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت امروہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے 4ملو ث افراد کوجن میں ریاض احمد بڑھانہ ،مدثر احمد پسوال ،تنویر احمد رینہ اور ضمیر احمد رینہ شامل میں کو 19کلو نشیلی ادویات سمیت گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایک ایف آئی آ ر نمبر 20/2019US 8/21NDPS ,Actدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔پولیس نے دوران تفیش پایا کہ یہ چاروں افراد نشیلی ادویات کے کارو بار میں عرصہ دراز سے ملوث ہیں ۔کرالہ پورہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپوارہ کرناہ شاہراہ پر ناکہ لگایا جس کے دوران ایک سومو گا ڑی کی تلاشی کے دوران چارو ں افراد کو دھر لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ضبط کی گئی نشیلی ادویات کی قیمت بین الا اقوامی منڈی میں 70کرو ڑ ہے ۔کپوارہ پولیس نے ملزمو ں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ سے سفارش کی تاہم انہو ں نے صوبائی سربراہ سے رابطہ کیا ۔صوبائی سربراہ نے ایک حکم نامہ زیر نمبرDIV,COM.84,85,86,87/2019کے تحت چارو ں ملزمو ں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کی اور ضلع انتظامیہ کپوارہ کو مطلع کیا ۔ان میں ریاض احمد اور تنویر احمد کو ڈسٹرکٹ جیل انت ناگ جبکہ مدثر احمد اور ضمیر احمد کو ڈسٹرکٹ جیل بارہ مولہ بھیج دیا گیا ۔واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل کپوارہ پولیس نے اس منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے مزید 4افرادجن میں عبد المجید منشی ساکن گلگام ،غلام رسول وار ساکن گونی پورہ ،محمد حسین لون ساکن ہایہامہ اور شبیر احمد میر ساکن درد پورہ شامل ہیں کو نشیلی ادویات سمیت دھر لیا ۔