اودہم پور// منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پینتھر س پرٹی کی جانب سے یہاں ٹکری سے مانڈا تک چھٹی میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ایک بیان کے مطابق پیراتھن دوڑ کو پارٹی کے صدرو سابقہ ایم ایل سے بلونت سنگھ منکوٹیا نے ہری جھنڈی دکھا کر رروانہ کیا ،جس کا اہتمام ایک این جی او ڈوگرہ کرانتی دل نے کیا تھا ۔ دوڑ میں تقریبا ً300 نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر منکوٹیا نے کہا کہ اودہم پور کو منشیات سے پاک بنانا ہمار اولین مقصد ہے،جس کے لئے ہم ایسے پروگرام منعقد کرنے نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ ر وز قبل اودہمپور میں پولیس کی جانب سے8 کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ تین برسوں سے’’چٹھا‘‘ نامی منشیات کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے نوجوان متعدد نوجوان اپنی زندگی کھوبیٹھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ہمسایہ ملک کی ایک سازش ہے کہ یہاں کے نواجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جائے۔انہوں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوںانہوں نے منشیات کے خلاف گھر گھر بیداری مہم چلائی۔بعد میں منکوٹیا نے میراتھن دوڑ میں پہلے تین فاتح کو انعامات سے سرفراز کیا۔پرتیم سنگھ کو 5100روپے کا پہلا انعام ، 3100روپے کا دوسرا انعام مکھن ورما کو جبکہ 2100روپے کا تیسرا انعام مکیش شرما کو دیا گیا اور1100 روپے کا چوتھا انعام سورو شرما کو دیا گیا ۔سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں بشمول سرپنچوں ، پنچوں نے بھی اس میں شرکت کی۔