جموں //آل جے اینڈ کے پلس ٹو لیکچرارز فورم کے ایک وفد نیز یر قیادت صدر دیپک شرما ناظم تعلیم مس انورادھا گپتا سے ملاقات کی اور انکے ساتھ متعدد مدعوں پر بات کی۔ایک بیان میں فورم نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی کشتوڑ کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہیں پنچوں و سرپنچوںکی جانب سے حاضری کی سند دینے کے بعد جاری کرنے کے متضاد حکم کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔وفد نے بتایاکہ اس متضاد حکم سے استاتذہ برادری میںبے چینی پھیلی ہیکیونکہ اس حکم سے انکے وقار کو چلینج کیا گیا ہے۔دیپک شرما نے کہا کہ اساتذہ برادری ہمیشہ سے ہی سرکر کی متعددسکیموں کو لاگو کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے متضاد احکامات سے انکے ساتھ بے عزتی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پہلے ہی بائیو میٹرک سسٹم رائج ہے تو اس صورت میں پنچوں اور سرپنچوں سے حاضری کی سرٹفکیٹ حاصل کرنے کی کوئی جوازیت نہیں ہے۔ڈائریکٹر موصوفہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات کو فوی طور حل کیا جائے گا۔وفد نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سی ایم سپر 50/ مفت ٹیٹوریلمیں کام کرنے والے اساتذہ کیلئے ارنڈ لیوو کا فائدہ دینے کیلئے فوری طور سے حکم جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔نریندر سنگھ جموال،چرن داس، آر ایس سلاتھیہ، پردیپ سنگھ ، ڈاکٹر جیوتی ،کیول کمار ارو رینو لنگیہہ بھی وفد میںشامل تھے۔