جموں // کشمیری پنڈتوں کی ا یک تنظیم آل سٹیٹ کشمیری پنڈت کانفرنس نے مرحوم امر ناتھ ویشنوی کو انکے ساتویں نروان دوس کے موقعہ پر خراج عقیدت ادا کیا۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں منعقدہ ایک شردھانجلی تقریب میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر پروفیسر پی این ترژھل مہمان خصوصی تھے جبکہ ریلیف کمشنر تیج کرشن بھٹ مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر موحوم ویشنوی جی کو لوگوں نے گلہائے عقیدت ادا کیا۔تقریب میں ایچ این جتو، سبھن خیبری، اشوک در، ایم کے جلالی، ڈی این کسو، سندری لعل، روشن لعل، کلدیپ رینہ، اشوک کنگن ، پی ایل پنڈتا، ایم کے بنگرو، پروفیسر ویریندر راول ،دیش رتن ،پروفیسر جی ایک کول ، بی کے ویشنوی اور اے ایس پی کے سی کے ایگزیکٹو ممبران بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے مرحوم ویشنوی جی کی خدمات کو یاد کیا ،جو انہوں نے سماج کی بھلائی کیلئے انجام دئے۔اسموقعہ پر خصوصیا یوارڈز کا اعلان کیا گیا ، امر ناتھ ویشنوی گورو سممان ،اتہ وشیشیٹھ کیمونٹی سیوا ایوارڈ ایچ ایل چٹھا کو بعد از مرگ عطا کیا گیا ۔ اس موقعہ پر اپنے خطابمیں ریلیف کمشنر ٹی کے بھٹ نے ویشنوی جی کے نقش قدموں پر چلنے کی تلقین کی۔پروگرام میں نظامت کے فرائض پی کے رینہ نے انجام دئے جبکہ جنرل سیکرٹری ٹی کے بھٹ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔