جموں//عوامی رابطہ پروگرام کے تحت جموں و کشمیرپیپلز مومنٹ کے سینئر لیڈر راج کمار بھگت نے پارٹی کے ورکر وں کے ہمراہ آر ایس پورہ کے موضع چوہالہ کا دورہ کیااور دیہاتیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لوگوں نے لیڈر کو چوہالہ۔ ٹانصہ روڈ کی خستہ حالی ، بغیر شیڈول کے بجلی کٹوتی،آبپاشی کے لئے پانی کی دستیابی کے مسائل کی جانکاری دی۔لوگوں کے مسائل سُننے کے بعد انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل فوری حل کےلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے ۔انہوں نے لوگوں کو آنے والی اسمبلی انتخابات کےلئے تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ایماندار، تعلیم یافتہ اور نوجوان چہروں کو منتخب کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ا نکی پارٹی یکساں ترقی ترقی کی وعدہ بند ہے اور پارٹی فراموش کئے ہوئے علاقوں کو ترقی دینے میں ترجیح دینے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پیوپلز مومینٹ ریاست کے ان علاقوں کو ترجیح دے گی جو سیاسی انتقام گیری کے شکار بن گئے ہیں۔ اس موقعہ پر سرپنچ اشوک کمار اور تلک راج نے بھی خطاب کیا ۔