جموں //بین الاقوامی سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کو مودی سرکار کی جانب سے تین فیصد ریزر ویشن دینے پربی جے پی کے ریاستی یونٹ نے ان لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ منگل کے روز پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر اور سابقہ ونائب وزیر اعلیٰ کوئیند رگپتا، ریاستی ترجمان رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے مرکزی سرکار کے اس تواریخی فیصلہ کی سراہنا کی اور بین الاقوامی سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔رینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ریست کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ امت شاہ کو اس طبقہ کے لئے ریزرویشن دینے پرکہا کہ اس فیصلہ سے ان لوگوں کے طرز زندگی میں بہتری آئے گی،جن کو سابقہ سرکاروں نے دہائیوں سے فراموش کیا تھا ۔انہوںن نے اس سلسلہ میں ریاست کے گورنر کی جانب سے پہل کرنے کی بھی ستائش کی۔انہوں نے حزب اختلاف کی جانب سے اس اہم مدعے پر سیاست کرنے کی نکتہ چینی کی۔انہوں نے جموں کے عوام کی جانب سے ایسے دوستانہ اقدام کرنے کی ستائش کی ۔