جموں // شیو سینا نے شرائن بورڈ سے شری امر ناتھ جی یاتریوں کے لئے اپنے بل بوتے پر ہی لنگر منعقد کرنے کیلئے کہا ہے۔ منگل کے روز یہاں کٹرہ میںمنعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوامی شری راجیشور آنند جی مہاراج اور شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ریاستی جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے مرکزی سرکار او ر ریاست جموں و کشمیر کے انتظامیہ سے امر ناتھ جی یاتریوں کے مبینہ ناقص انتظامات پر متنبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساہنی نے کہا کہ پہلی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندو تنظیموں کا ایک گروپ سنت سماج کے ساتھ مل کر تشکیل دیا جائے ،جو پوتر شری امر ناتھ جی یاترا منعقد کرنے کیلئے انتظامات کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ انتظامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بہت سے یاتری صحت ،سیفٹی ،صفائی و ستھرائی وغیرہ کے لئے پریشان ہیں۔سوامی جی نے مطالبہ کیا کہ شری امر ناتھ جی یاتریوں کو عازمین حج کے طرز پر مالی معاونت کی جائے اور ٹول سروسز سے فوری طور سے چھوٹ دی جائے۔انہوں نے ایک ہندو کمیٹی تشکیل دینے کی صلاح دی ،جو یاتریوں کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ فیصلہ لے سکے۔منیش ساہنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی جی کی یاترا کے طرز پر شرائن بورڈ بعض مقامات جیسے کہ بال تل ،پہلگام ،جموں میں لنگر منعقد کرے۔شیو سینا خاتون لیڈر نے یاترا کے دوران خواتین یاتریوں کی سلامتی و سیفٹی پر بے اطمینان کا اظہار کیا۔وکاس بخشی، راج سنگھ ، منگو رام ،راہل شرما ،رمیش کھنہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے