جموں//سیڈ کیپٹل فنڈ سکیم ( ایس سی ایف ایس )کی سٹیرنگ کمیٹی 121ویں اور یوتھ سٹارٹ اَپ لونس سکیم 65( وائی ایس ایل ایس )میٹنگ میں آج یہاں کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ سوربھ بھگت کی صدارت میں ادھیوگ بھون جموں میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران جے کے آئی ڈی کی طرف سے مختلف سکیموںکے تحت سپانسر کئے گئے ۔اُبھرتے ہوئے کار خانہ داروں کے 332 معاملات کو منظور ی دی گئی۔ایس سی ایف ایس اور وائی ایس ایل ایس سکیمیں جے کے آئی ڈی نے شروع کی ہے۔ان میں سے اکثر معاملات جموں صوبے کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے نوجوانوں سے جُڑے ہوئے ہیں اور انہیں منظوری کے بعد یہ نوجوان اپنا روز گار حاصل کرسکتے ہیں۔میٹنگ میں زراعت اور دیگر فائدہ بخش سیکٹروں میں تجارت کی بھرپور معاونت کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور انہیں جے کے ای ڈی آئی کی سکیموں کے دائرے میں لانے کی وکالت کی گئی۔ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی طفیل متو نے سٹیرنگ کمیٹی کو یقین دلایا کہ جے کے ای ڈی آئی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان سکیموں کے فوائد زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچ پائیں اور وہ اپنے تجارتی یونٹ قائم کرسکیں۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ محکمہ یشپال سمن ، جے ڈی ایمپلائمنٹ جموں انو بہل اور کئی دیگر افسرا ن بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔