جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں حلقہ میں بجلی اور پانی کی عدم دستیانبی کے خلاف ایک احجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی پکا تالاب علاقہ سے شروع ہوئی جو وارڈ نمبر 16, 17, 18, 25 پریم نگر ،ریہاڑی، سروال سے ہوتے ہوئے ریہاڑی چونگی میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں خواتین ،بزرگوں اور بچوں کے علاقہ مقامی لوگوںنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے سرکار سے شہر میں بجلی کی لمبی کٹوتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جموں بند کا انتباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شہر میں پانی اور بجلی کی کافی کٹوتی ہے۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ سرکار پانی کی قلت کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کہا کہ علاقہ میں گذشتہ چار دنوں سے پا بجلی کی بے قاعدہ کٹوتی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی نہیں کی گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ حکام کو علاقہ میں پانی مہیا کرنے کیلئے24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایاکہ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں بجلی باقاعدہ سے سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے مانڈا۔ امبپھلا گرڈ اسٹیشن مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس گرڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ لوڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے جانی پور میں نیا 50 MWTریسیونگ گرڈ اسٹیشن وئم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی فراہم ہو۔مظاہرین میں ڈاکٹرشام سروپ،منجیت آنند، چمن پوار، ست پال کوہلی،راجیش ،انمول کمار، سچن سوئی، اشوک شرما ، ریکھی دیوی ،آشا دیوی، ویونا دیوی، بابو لعل، و دیگران بھی شامل تھے۔