آل جے اینڈ کے لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا کشتواڑ حادثہ پر اظہار دکھ
جموں//آل جے اینڈ کے لو پئیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر عبدل مجید خان نے کشتواڑ حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں فیڈریشن کے صدر نے سرگواڑی،کیشواںکشتواڑ میں ہوئے دل دوز سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے ،جس میں35قیمتی زندگیاں تلف ہوئی ہیں اور متعدد17 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حادثات عام طور سے روزانہ کی بنیادوں پر ہوتے ہیں،خصوصاً پہاڑی علاقوں میں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میںماحولیات کے بگڑتے توازن ،سڑکوں کی ابتر حالت اور اور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثات کو روکنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ بے گناہ زندگیوں کوتلف ہونے سے بچایا بچایا جا سکے
آل جے اینڈ کے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر)کااجلاس
جموں//آل جے اینڈ کے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر)کابدھ کے روز یہاں ڈائریکٹوریٹ آف شیپ ہسبنڈری محکمہ کشمیر میں ایک اجلاس زیر قیادت کمیٹی کے ریاستی صدر بابو حسین ملک میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملازموں کو در پیش مسائل پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں گلزار احمد راتھر، شوکت احمد نوشہری، نذیر احمد شاہ ، جاوید رضوی، محمد ایوب ، بلال احمد ڈار، اوئیس احمد ، علی محمد کمار، محمد اشرف بھٹ، عبدل رشید شیخ ، و دیگران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملازموں کے جن مسائل پر بحث کی گئی ا ُن میںتمام یومیہ اجرتوں پا کام کرنے والے ورکروں کو باقاعدہ بنانا، گذشتہ60دنوں سے احتجاج کر رہے کنٹریکچول اساتذہ کو جاری رکھنا،کلرکل کیڈر کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنا ،تمام محکموں میں ڈی پی سی منعقد کرنا ، کلرکل گریڈ کے تنخواہوں میں 01-01-1996 لاگو کرنا، ملازموں اور پنشنروں کے میڈیکل الائونس میں اضافہ کرنا ،ایس آر او202 کو ہٹانا ،ایس آر او520 میں ترمیم کرنا وغیرہ شامل ہے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے اصٓئیندہ کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں 06جولائی2019کو سرینگر میں پریس کانفرس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
کانگریس نے بی جے پی پر جموں کے عوام کو بیوقوف بنانے کا الزام لگایا
جموں //بی جے پی نے2014میں اسمبلی انتخابات میں بھاری منڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود جموں کے عوام کو دھوکہ دیا ۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے کیا۔ ایک پریس بیان میں انہوں نے بی جے پی پر مبینہ الزام لگایا کہ بھاری منڈیٹ کے بعد بھی وہ باری باری وزیر اعلیٰ تعینات کرنے میں ناکام رہی،جو کہ سرا سر جموں کے عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے کانگریس پارٹی نے 2002 میں کم نشستیں حاصل کرنے کے باوجود بھی مساوات کی ایک مثال قائم کی اور تین سال کی مدت کے لئے وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کیا ،جسکی وجہ سے جموں کے ایک امیدوارغلام نبی آزاد پہلی مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 2008میں پارٹی نے مزید کم نشستیں حاصل کیں لیکن اقتدار کو سماوی طور سے تقسیم کرنے کی فارمالا کو لاگو کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کے جذبات اور امنگوں کی قدر کی ہے۔اسی طرح سے مستقبل میں بھی پارٹی آنیوالے اسمبلی انتخابات میں اقتدار میں شرکت کرے گی۔
بجلی کٹوتی سے وئیر ہائوس میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ
جموں // ریاستی انتظامیہ کی بجلی کٹوتی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ نے بجلی سسٹم میں سدھار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے منعقد ایک اجلاس میں بجلی کٹوتی سے کاروباری بحران پر مباحثہ کیا گیا ، اجلاس کی صدار ت فیڈریشن کے صدر رتن لعل مہاجن نے کی۔فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری دیپک گپتا نے اس موقعہ پر کہا کہ دربار موو گرمائی راجدھانی منتقل ہونے کے فوراً بعد پی ڈی ڈی حکام نے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ دربار موو جموں میں ہونے کے دوران بجلی پوزیشن تسلی بخش تھی۔انہوں نے کہا تاجروں کے لئے بجلی کی سپلائی اہم ہے کیونکہ اس کے بغیر انکی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے بجلی سپلائی بہتر بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جی ایس ٹی سسٹم اور ای۔بلینگ رائج کی گئی ہے ،لیکن بجلی کی عدم سپلائی سے انکاکارو بار ٹھپ ہوگیا ہے۔انہوں نے دن کے11بجے سے لیکر شام 8 بجے تک بجلی سپلائی بغیر خلل کے فراہم کرنے کا طالبہ کیا،تاکہ وئیر ہائوس میں کاروبار معمول کے مطابق چلتارہے۔اجلاس میں دھیرج گپتا، منیش مہاجن ، ابھیمنیو گپتا، وشال گپتا،و دیگران نے بھی شرکت کی۔
جے کے گوجر بکروال فیڈریشن کا سریندر ناگر گرجر کے بیان کا خیر مقدم
جموں // جے کے گوجر بکروال فیڈریشن نے راجیہ سبھا کے ممبر سریندر ناگر گر جر کے سرکاری بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں فیڈریشن کے صدر چودھری شوکت گوجر نے راجیہ سبھا میں ایم پی سریندر ناگر گرجر کی جانب سے دئے گئے بیان کا خیر مقدم کیا،جس میں انہوں نے طبقہ کے مسائل اجا گر کئے۔انہوں نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ 27لاکھ گوجر بکروال ملک کے صیح قوم پرست لوگ ہیں جو ہمیشہ سے ہی جد و جہد کرتے رہے ہیں ،چاہیے دشہت پسندی ہو یا سرحدوں پر بھارتی فوج کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ہمیشہ سے ہی سرحدوں پر آگے آگے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان صیح قوم پرست لوگوں کی جانب سرکار کو توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس طبقہ کے لئے مستقل سیٹلمینٹ، گشتی سکول، گشتی ہسپتال کی سہولیت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان صیح قوم پرست لوگوں کو ایس ٹی درجہ دیا گیا ہے لیکن تا دم انہیں نہ تو سیاسی حق دیا گیا ہے اور نہ ہی فارسٹ ایکٹ حق2007لاگو کیا گیا ہے۔انہوںنے وزیر داخلہ اور بھارت سرکار سے اپیل کی ہے کہ ریاست اور ملک کی بھلائی کیلئے اس طبقہ کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔