جموں //سابق نائب وزیر اعلیٰ وبی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کویندر گپتا نے ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے ہمراہ گاندھی نگر حلقہ کے گاڑی گڑھ بیلٹ کا طویل دورہ کیا اور وہاں پر ہورہی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سڑکوں،نالیوں اور گلیوں کی دیکھ ریکھ اور بہتری کے کاموں کا بھی معاینہ کیا،جسے محکمہ تعمیرات عامہ، جے ایم سی و دیگر ایجنسیاں تکمیل دے رہے ہیں۔انہوںنے گاڑی گڑھ میں گو شالہ کے نزدیک گہرے نالے پر ہو رہی کام کا بھی معاینہ کیا۔گپتا کے ہمراہ ایگزشیکٹو انجینئر ٹائون ڈرینئیج این ا ین رینہ، اے ای ای اشونی گپتا، اشوک کھجوریہ، وکاس شرما ، یپتمابر شرما ، اجے گپتا، سنجے، اجے کمار و مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد بھی تھی۔انہوںنے لوگوں سے ترقیاتی کاموں کے دوران چوکسی برتنے کی اپیل کی، تاکہ کاموں میں معیاری میٹیریل استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کی وجہ سے رشوت خوری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ان مقامات پر لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکی قیادت میں این ڈی اے سرکار نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی انفراسٹریکچرکی بہتری کیلئے متعددا قدام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ریاست کے لئے کروڑوں روپیوں کے پروجیکٹ منظور کئے۔انہوں نے کارکنوں سے لوک سبھا انتخابات ۔2019کے جذبہ کے تحت ہی آنیوالے اسمبلی انتخابا ت میں بھی کام کرنے کی اپیل کی ،تاکہ پارٹی کا44نشستوں سے زائد کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔