جموں // بی جے پی ریاستی مہلا مورچہ نے آنے والے پروگراموں کے سلسلہ میں جمعرات کے روز ماہانہ نشست کا اہتمام کیا،جسکی صدارت بی جے پی کی ریاستی مہلا مورچہ کی صدر رجنی سیٹھی نے کی۔اجلاس میں آنیوالے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بحث کی۔اجلسا میں مہلا مورچہ کی پربھاری پریہ سیٹھی بھی موجود تھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجنی سیٹھی نے ریاستی ٹٰم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور جاری پروجیکٹوں پر جانکاری حاصل کی۔سیٹھی نے اس موقعہ پر بتایا کہ 8 جولائی2019کو مہلا مورچہ کی ریاستی روکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگااور 6جولائی سے11اگست تک منعقد ہو رہی ممبر شپ مہم کے طریقہ کار پر بھی مباحثہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے لئے مخصوص مہمتمام منڈلوں میں 14جولائی کو شروع کی جائے گی ۔انہوں نے مہلا ورکروں سے اپنے حلقہ کے تمام ووٹروں کو بی جے پی کی ممبر شپ مہم میں شامل کرنے کی اپیل کی،تاکہ ریاست میں 17لاکھ ممبر شپ کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔جس میں سے مہلا مورچہ کو ایک لاکھ ممبر شپ کا ہدف دیا گیا ہے۔پریہ سیٹھی نے تمام پارٹی کارکنوں سے پارٹی ماور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلس میکں ریاستی نائب صدر کملا گپتا، کنتی جسروٹیہ، چاند بھگت، مونیکا کھوسلہ، ریاستی جنرل سیکٹریوں سنجیتا ڈوگرہ، اپدیش اندوترہ، شیلجا گپتا، ریاستی سیکرٹریز پروین اروڑہ، پونم شرما ، بملا پادھا، انو بھسین ، نہا مہاجن ، نینا گپتا، آفس سیکرٹری نیرو آنند ،گیتانجلی مہاجن ،و ریاستی میڈیا سیکرٹری پریرنا نندا نے بھی شرکت کی۔