جموں // جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن شرما نے جمعہ کے روز یہاں وارڈ نمبر 11 ،ملہوترہ گلی میں سٹیج ورک پروگرام کے تحت ٹائیلیں بچھا کر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر وارڈ نمبر 11 کی کارپوریٹر انیتا شرما بھی موجود تھی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مئیر نے کہا کہ ایسی ترقیاتی کامیں ہر ایک وارڈ میں شروع کی جائیں گی ،تاکہ جے ایم سی کے تمام وارڈوں میں یکساں ترقی ہو ۔اس موقعہ پر موجود وارڈ کے مکینوں نے مئیر کے مثبت طریقہ کار کی ستائش کی اور یقین دلایا کہ وہ شہر میں صحت و صفائی کے رکھ رکھائو کی طرف خصوصی دھیان دیں گے ۔انہوں نے عام لوگوں سے کہا کہ جے ایم سی تمام وارڈوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیںلیکن ترقیاتی کاموں اور بہتر صفائی و ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے عام لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ جے ایم سی کے ساتھ موثر خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنا تعاون دیں۔کونسلراینتا شرما نے مئیر کا وارڈ میں ترقیاتی کام شرو ع کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وارڈ کے کمینوں کی یہ کافی عرصہ کی مانگ تھی۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کے تکمیل سے لوگوں کے مشکلات میں کمی آئے گی۔انہوں نے وارڈ کے مکینوں سے وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے میں انکا تعاون کرنے کی اپیل کی۔کانتادیوی، اشونی شرما ،ہریش اروڑہ، منا، راجندر، سنیتا دیوی، پریہ ملہوترہ،وجے اورل ، دوارکا، رمیش شرما ، کاکہ، بٹو، بشن داس، وکاس، سنجے مہی، سوشانت، ششی پال گپتا و غیرہ بھی موجود تھے۔