کٹھوعہ//گورنر کے مشیر کے سکند ن نے ہفتہ کو کٹھوعہ کے بدھی اور گھاٹی علاقو ں کے دورے کے دوران صنعتوں کو بڑھاواد دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف کے ہمراہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، ایم ڈی سیڈ کو رویندر کمار ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انوملہوترہ ، اے ڈی سی کٹھوعہ گھنشیام سنگھ و دیگر اعلیٰ افسران تھے۔دُورے کے دوران بُدھی علاقے کو نئی صنعتی بستی کے طور پر ترقی دینے جب کہ گھاٹی میں ایک ڈرائی پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔مشیر موصوف نے اے ڈی کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ اِن اداروں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں۔مشیر نے سیڈ کو کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ صنعتی بستیوں کو ترقی دینے کے لئے دِن رات کام کریں تاکہ کار خانہ داروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔جموں کے سنجواں ، دھامی اور نگروٹہ علاقوں میں آئی ٹی پارک قائم کرنے کے لئے مشیر موصوف نے ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار کے ساتھ ضروری اسناد کا مشاہدہ کیا۔بعد میں مشیر موصوف اور پرنسپل سیکرٹر ی نے جموں صوبے سے تعلق رکھنے والی صنعتی ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اُنہیں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے چند فیصلے لئے۔