جموں // شیو سینا کی جانب سے اجراایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے پروگراموں اور پالسیوں سے متاثر ہوکر متعدد کارکنوں نے شیو سینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سلسلہ میںپارٹی کے دفتر پر منعقدہ ایک پروگرام میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی کی قیادت میں تحصیل چسانہ ،ضلع ریاسی کے وکرم سنگھ نے اپنے 40 کارکنوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،جن میں وکرم سنگھ، نیلم سنگھ ، نتن سنگھ ، مکیش سنگھ ، چندر کمار، تصویر سنگھ بھی شامل تھے۔ شیو سینا کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے ان جوانوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے انہیں عوام کواپنے حقوق سے متعلق سماجی بیداری پیدا کرنے کیلئے کام کرنے کی صلاح دی۔ اس موقعہ پر سرجیت سنگھ ، یش پال کھجوریہ، راج سنگھ ، میناکشی بخشی، وکاس بخشی، پنکج ساہنی، راجو چودھری، بھوری سنگھ ،منگو رامو دیگران بھی موجود تھے۔