جموں// انسٹیچوٹ کی جانب سے یہاں منعقدہ 6 روزہ مفت اور میڈٹیشن ورکشاپ ہفتہ کے روز یہاں اختتام پذیر ہوا۔ایم ایل سی اجے بھارتی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ،ورکشاپ کا اہتمام جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ورکشاپ میں شرکا نے متعدد قسم کے یوگا سیکھ لئے ،جو یوگا ٹیچر ارون جنڈیال نے پانچ روزہ تربیت کے دوران سکھائے۔دلیپ کھیر نے خطبہ استقبالیہ پڑھ کر سنایا ،جسکے بعد آدرش شرما نے Heartfulness کا متعلق مختصر تعارف دیا۔ مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر بھارت کے عظیم ورثہ اور روحانی دولت کا حوالہ دیا ،جس کی دنیا نے اب سراہنا کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تکنیک کو عملانے میں ہمارا اپنا مفاد ہوگا۔انہوںنے کہا کہ طرز زندگی کی بیماریوں کو یوگا کے استعمال سے دور رکھا جا سکتا ہے۔انہیں ہارٹ فل نیس گلوبل گائیڈ کملیش ڈی پٹیل کی جانب سے کتابوں کا ایک سیٹ 'Designing Destiny' and 'Heartfulness Way' پیش کیا گیا ۔تقریب کا ااختتام آر ایس منہاس کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔