اودہم پور//ماحولیات کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اور ایک عملی حل فرا ہم کرنے کیلئے ماحولیاتی کارکن شوانشی کلسوترہ نے ماحول کو سر سبز اور شفاف بنانے کیلئے ایک پہل شروع کی ہے،تاکہ ماحول کو تبا ہونے سے بچایا جا سکے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلسہ میںجوان سال ماحولیاتی کارکن نے "Colour seed green initiative" نامی مہم شروع کی ہے۔اس پہل کے تحت جاوان سال اکرککن کی جانب سے اودہم پور کے رائیتھن ایسٹ ٹریک علاقہ میں مقامی لوگوں کے تعاون سے پھل دار درختوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں ،تاکہ لوگوں کو بہت رکل کے لئے ماحولیات کے تحفُظ کی جانکاری دی جا سکے۔وطن کی بیٹی ،جنھوںنے سپورٹس ،آرٹ اور ثقافت میں مثالی کامیابی انجام دی ہے۔وہ کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 ۔اودہمپور میں ساتویں جماعت کی ایک طالبہ ہے،جس کی عمر فقط 11سال ہے اور جس نے "Colour seed green initiative" نامی مہم شروع کی ہے۔وہ از خود شروعات کرنے والی ہے جس نے ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے ابھی تک کافی تعداد میں درخت لگائے ہیں۔اس مہم کے تحت وہ مختلف میوہ در درکٹروں کے بیج اکٹھا کرتی ہے اور ان علاقوں میں یہ بیج بوتی ہے جہاں پر درختوں کی تعداد کم ہے۔اُس نے یہ بیج خالی زمینوں میں پھینکے ہیں یا ان علاقوں میں جہاں درختوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔اس نے اس مہم کو شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ابھی شروع ہو رہی ہے لیکن یقینی طور سے یہ ماحولیات کے سدھار میں ایک اہم کردار نبھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت طلاب اور جوانوں کو بیج بونے کی ترغیب دی جاتی ہے،جنھیں بیج کا عطیہ دیکر انہیں اسے بونے کیلئے کہا جاتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو اس مہم سے جڑنے کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ ماحولیات کا تحفظ یقینی ہو سکے۔