جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کی ضلع ورکنگ کمیٹی نے ریاست جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن تشکیل دینے کے مطالبہ میں ایک قرار داد پاس کی ہے۔پارٹی کے جانب سے اجرا ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حد بندی کمیشن لاگو کرنے سے جموں خطہ کے ساتھ استحصال کا خاتمہ ہو سکے گا۔ورکنگ کمیٹی ک کااجلاس ضلع صدر و چیر مین جموں میونسپل کا رپوریشن بلدیو سنگھ بلاوریہ نے کی۔اجلاس میں نو تشکیل شدہ جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں کو صاف و شفاف بنانے کے کاوشوں کی سراہنا بھی کی گئی اور جموں میں پالی تھین پر سخت پابندی لگانے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں جے ایم سی کو جموں میں صفائی و ستھرائی میں بہتری لانے کیلئے نئے طریقوں کو روبہ عمل لانے پر زور دیا گیا ۔ورکنگ کمیٹی نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔اجلاس میں جموں کے عوام سے ایل ای ڈی بلب استعمال کرنے کی بھی اپیل کی گئی،تاکہ توانائی کو بچایا جا سکے۔ورکنگ کمیٹی نے انتظامیہ سے جموں میں پانی اور بجلی کی سپلائی میں بہتری لانے اور ریاست سے ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنے کے لئے موثر اقدام کرنے کی درخواست کی ۔اجلسا میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا اجائزہ لینے کیلئے حلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اجلاس میں منڈل صدور گاندھی نگر،انکش گپتا، ستواری ہربنس چودھری، جموں ائیسٹ گوپال گپتا، مہلا مورچہ کی صدر ریکھی مہاجن، او بی سی مورچہ کے صدر راجیش ڈوگرہ ،ضلع بی جے وائی ایم کے صد رہری اوم نے بھی اجلسا سے خطاب کیا۔