جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 37.،نزدیک گورنمنٹ کوارٹروں ،جانی پور،جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ جے ایم سی کی ٹیم نے لوگوں سے پالی تھین کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی کیونکہ یہ مضر صحت ہے۔ٹیم نے لوگوں کو پٹ سن اور کپڑوں کے بیگ استعمال کرنے کی اپیل کی، تاکہ گرد و نواح کو صاف و پاک رکھا جا سکے۔۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و دیگران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔