جموں وکشمیر کے معاملہ پر کس قسم کی ثالثی ؟
وزیراعظم مودی اور امریکی صدر واضح کریں : بھیم سنگھ
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے امریکی صدر ڈونالڈ ترمپ کے گمراہ کن بیان پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے جموں وکشمیر کے تعلق سے کس قسم کی ثالثی کے خواہاں ہیں اور جموں وکشمیر میں ایسی کیا صورتحال ہے جو مسٹر ٹرمپ کی مداخلت کی ضرورت پڑی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مابین خفیہ/خاموشی کے ساتھ بات چیت کو لگتا کو ایجنسیوں نے ’ہائی جیک‘کرلیا ہے جس سے ہندستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو الجھایا جاسکے۔پنتھرس سربراہ نے پریس /میڈیا/بین الاقوامی ایجنسیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے وضاحت کریں کہ معاملہ کیا ہے۔ کیا ہندستانی وزیراعظم نے امریکی صدر سے جموں وکشمیرکی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے سوال کیا کہ کس معاملہ پر ثالثی؟ کیا پاکستان اور چین کے ذریعہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی طورپر قبضہ کئے گئے علاقوں پر ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ 1947سے جموں وکشمیر کے علاقوں پر غیرقانونی قبضہ کا معاملہ اقوام متحدہ میں زیرالتوا ہے ۔ اسے حل کیا جانا چاہئے۔چین نے 1963میں گلگت کے تقریباََ 5.5مربع میل علاقہ پر قبضہ کیا اور اس کے بعد جموں وکشمیر کے لداخ سیکشن میں تقریباََ 20,000میل علاقہ پر قبضہ کیا۔پنتھرس سربراہ نے اقوام متحدہ کو یاد دلایا کہ جموں وکشمیر میں امن بحالی کے لئے ان ہندستانی علاقوں کی واپسی ضروری ہے۔امریکہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور جموں وکشمیر کے معاملہ پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہندستانی وزیراعظم جموں وکشمیر کے تعلق سے ان سے کس قسم کی ثالثی خواہاں ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جنوبی ایشیا جزیرہ نما میں امن بحالی کے لئے امریکی مدد./مداخلت کی کیوں ضرورت ہے ؟۔ہندستانی وذیرا عظم اور امریکی صدر سواال کی وضاحت کریں اور جواب دیں۔
لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کومہنگائی پر تشویش
ملازمین کے مسائل حل کرنے پر زور
جموں//لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی کمیٹی کے ایک اجلاس میں مقررین نے اتفاق رائے سے مرکزی بجٹ2019-20 کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں مہنگائی پرقابو پانے،بے روز گار نوجوانوں کے لئے روز گار پیدا کرنے میں کچھ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسانوں کو راحت دینے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ہے ،جو کہ پریشانیوں میں ہیں۔ایک پریس بیان میں اجلاس کی صدارت صوبائی ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر کابلہ سنگھ نے کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ کامگار طبقہ سخت مالی تنگدستی میں مبتلا ہے اور محنت کش طبقہ کو بھی سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اجلاس میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک یونٹوں ،یونینوں اور ایسو سی ایشنوں نے شرکت کی۔ فیڈریشن کے صدر عبدالمجید خان نے اپنے خطبہ میں کہا کہ عام انتخابات کے بعد ہی ملک میں مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا اور بجٹ 2019-20 میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سیاشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں مقررین نے ایڈہاک اور کنٹریکچول ملازمین ،یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ورکروں کے باقاعدہ بنانے اور انکی کم سے کم اجرت روزانہ450روپے کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں چوکیداروں ، لمبر داروں ، آنگن واڑی ورکروں ،ہیلپروں،آر ای ٹی اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں ایس آر او 412 اور 413 کوہٹانے ،اساتذہ کے حق میں لیوو اینکیشمنٹ فوائدleave encashment benefit)جاری کرنے ،ہیڈ ٹیچرس کو ایڈجسٹ کرنے ،ایس ایس اے کے تحت کام کرنے والوں کی تنخواہ واگُذار کرنے ،سول سکرٹریٹ سے باہر کام کرنے والے کلرکوںکو سول سکرٹریٹ کے طرز پر فوائد دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔پنشن رویژن کیسوں کو نپٹانے میں سرعت لانے کا بھی مطالبہ کیا۔شرکا نے درج بالا مطالبات حل نہ کرنے کی صورت میںاحتجاج میں تیزی لانے کا انتباہ کیا ۔
رتنو چک میں ون مہوتسو کا اہتمام
جموں//ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رائزنگ اسٹار کور کے سابرے بریگیڈ نے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات جے اینڈ کے اشتراک سے منگل کے روز ضلع کے رتنو چک ملٹری اسٹیشن میںشجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر اکری مہم کے تحت ملٹری اسٹیشن میں متعدد اقسام کے پودے لگائے گئے۔شجر کاری مہم میںملٹری اسٹیشن کے تمام رینکوں بشمول اہلکاروں کے کنبوں و بچوں نے شرکت کی۔ اے پی ایس رتنو چک کے اساتذہ او ر طلاب نے بھی شجر کاری مہم میں شرکت کی ۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے شجر کاری کے لئے پودے فراہم کئے تھے۔محکمہ کے اہلکاروں نے اس موقعہ پر شجرکاری مہم میں بھی جوش و خروش سے شرکت کی۔
فوج نے سکولوں میںپینے کے پانی کی سہولت فراہم کی
سانبہ//ضلع کے دور درز علاقوں کے سکولی بچوں کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے مقصد سے گورنمنٹ مڈل سکول ساندی اور گورنمنٹ مڈل سکول چنڈالی میں دو آر او پلانٹ اور واٹر کولر نصب کئے ۔فوج کے اس نیک کام کی مقامی لوگوں او ربچوں نے کافی ستائش کی۔سکولوں کے طلاب، اساتذہ نے فوج کی جانب سے پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے فوج کاشکریہ دا کیا۔ اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب میں فوج کے رائزنگ اسٹار گنرس نے بچوں کو انڈین آرمی میں جوائن کرنے کیلئے راغب کیا۔
نو منتخب بٹوال ویلفیئر ایسو سی ایشن کی ٹیم نے حلف لیا
جموں //جموں و کشمیر بٹوال ویلفئیر ایسو سی ایشن کی جانب سے منگل کے روز یہاں جھڑی میں باوا جتو کے دربار میں حلف برادری کی تقریب کا اہتمام کیا ، جس میں ریاست کے متعدد حصوں سے آئے ہوئے بٹوال طبقہ کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بٹوال ویلفئیر ایسو سی ایشن کے نو منتخبہ عہدہ داروں اورممبروں کو ایسو سی ایشن کی بھلائی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنے کی حلف دلائی گئی۔اس سے قبل ایسو سی ایشن نے اپنی ایگزیکٹو باڈی میں توسیع کرکے اس میں اوم پرکاش ڈگا اور رام لعل سرگوترہ کوبطور ڈپٹی چئیر مین شامل کیا۔ درباری لعل سرگوترہ ،کمل داس کیتھ ،ہنس راج کیتھ ،میلہ رام ٹگا اور پنو رام کیتھ کو بطور نائب صدور ، کاکو رام کیتھ کو جوائنٹ سیکرٹری ،تلک راج بسا کو آرگنائزنگ سیکرٹری اور مست رام کیتھ اور چاند سادھو کو بطور سیکورٹی سیکرٹرئیز بنایا گیا ۔سرپنچ گھسیٹا رام لکھوترہ ،جو پہلے الیکشن کنوینئر تھے اب ایسو سی ایشن کے اعلیٰ مشیر ہونگے۔تقریب میں کمل چند موہن ، رمیش سرگوترہ، گونی رام کیتھ، بلدیو چند سادھو، نرائن داس بسا، اوتم چند سندھو، رام لعل لکھوترہ، بوا دتہ کیتھ ،کمل سنگھ کیتھ ، مہش بھاردواج ،ویریندر کیتھ ، گورداس چند سرگوترہ، دلی رام کیتھ ، بلبیر لعل ٹگا، راج کمار کیتھ،چمن لعل کیتھ ،راج کپور لکھوترہ اور بودھ راج کیتھ بھی شامل تھے۔
کٹھوعہ میں دو منشیات فروش گرفتار ،ہیروئن برآمد
کٹھوعہ //کٹھوعہ پولیس نے منشایت کی بدعت کے خلاف جاری فیصلہ کن کاروائی میںدو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے8 گرام ہیروئن برآمد کی۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ منشیات فروش راکی سنگھ ولد راکیش کمار ساکنہ ماہی چک موڈ کٹھوعہ اور رویندر کماری زوجہ لکشمن داس ساکنہ چک درب خان علاقہ میں منشیات پھیلانے میں ملوث ہیں۔دونوں مبینہ ملزمان بغیر نمبر کی ایک آلٹو کار میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس نے آلٹو کار کو ضبط کرکے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 240/19 درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔کٹھوعہ پولیس لوگوں کو خصوصاً نوجوان طبقہ کو منشیات کی بدعت سے بیداکرنے میں ہر ممکنہ کاوشیں کر رہی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں لوگون سے منشیات کے خلاف آگے آکر پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ علاقہ سے منشیات کو دور رکھا جا سکے۔
فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن کا چندر شیکھر آزاد کو خراج
جموں //جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے شہید چندر شیکھر آزاد کو انکی 113 ویں سالگرہ پر یاد کیا۔اس سلسلہ میں منگل کے روز یہاں ڈوگرہ شوریہ ستھل امبپھلا میں ایک تقریب کاا ہتمام کیا گیا،جس کا اہتما م ایسو سیا شین کے چیر مین وید گنڈوترہ اور نائب چیر مین راجیو مہاجن نے کیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں راجیو مہاجن نے چندر شیکھر آزاد کو ایک عظیم مجاہد آزادی قرار دیا ،جس کے حب الوطنی جذبہ سے دیگر لوگوں کو بھی جنگ آزادی میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر نے بھگت سنگھ کے ساتھ مل کر انہیں ایک عظیم انقلابی قرار دیا گیا ،جنھوں نے بغیر کسی خوف اور ڈر کے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے میں نمایاں رول نبھایا ۔دریں اثنا ،ایسو سی ایشن نے شہید اورنگ زیب کے کنبہ کو سلام پیش کیا ،جس کے دو جواں سال بھائیوں نے شہید کی ہمت اور بہادری سے تحریک پا کرحال ہی میں فوج میں جوائن کیا ہے۔اپنے بھائی کے بد قسمت موت سے دلبرداشتہ نہ ہو کر انہوں نے بھی اورنگ زیب کی طرح حب الوطنی اور تن دہی سے ملک کی خدمت کرنے کو ترجیح دی۔