وجے پور// نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا ہے کہ فقط این سی ہی ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے سکتی ہے۔جمعرا ت کے روز یہاں بڑی براہمناں میں سرپنچوں اور پنچوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کی سیاسی غیر یقینی کی وجہ نے ریاست کو ترقی کے لحاظ میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب یہ محسوس کر رہے ہیں کہ ریاست کے متعدد مسائل حل کرنے کیلئے ایک مستحکم اور مظبوط سرکار لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ تواریخ گوہ ہے کہ جب بھی ریاست میں ترقی ہوئی ہے وہ فقط این سی کے دور میں ہی ہوئی ہے، جس نے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کے لئے انتھک کام کیا ہے۔سابقہ وزیر نے منتخب نمائندوں کو جمہوری اداروں کے زمینی سطح پر جانے کی تلقین کی تاکہ دیہی علاقوں میں طرز زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نمائندے مقامی ضروریات کے تحت لاگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے سرپنچوں اور پنچوں سے دیہی علاقوں کی ترقی میں ایک اہم بدلائو لانے کیلئے کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ضلع صدر مہندر گپتا، نائب صدر وجے سنگھ ، بلاک صدر بھگوان سنگھ ، میونسپل کمیٹی بڑی براہمناں کے سابقہ چیر مین رمن گپتابھی شامل تھے۔