جموں //مئیر کالج آف ایجوکیشن نے جموں میونسپل کارپوریشن کے اشتراک اور پری۔سروس اساتذہ کو ملوث کرکے ماحول کو بچانے اور ماحول دستانہ ماحول تیار کرنے کے مقصد سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔سیکرٹری سنینا شرما ، سپر وائزر اشونی، جے ایم سی کے اشوک نگر ،ستواری کے کونسلرپون سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ کلاج کے 30سے زائد طلاب نے بھی اس مہم میں شرکت کی اور پودے لگائے۔ طلاب نے رواعتی پودوں جیسے کہ کنئیر، گل مہر، ہرسنگار۔املاٹس کے 50پودے لگا کر گورنمنٹ مڈل سکول ستواری میں ایک گرین بیلٹ تیار کیا۔اسکے علااوہ طلاب نے جموں و ملحقہ علاقہ کو سر سبز رکھنے اور درخت بچانے کی حلف لی۔یہ کاروائی کالج کے ماحولیات یونٹ کے انچارج ڈاکٹر مونیکا بجاج کی گائیڈنس میں منعقد کی گئی۔انہوں نے طلاب کو شجر کاری کے فوائد کی جانکاری دی اور کہا کہ پودے آکسیجن مہیا کرنے کے علاوہ ہوا سے کثافت کو دور کرتے ہیں اور اسے ہمارے لئے محفوظ بناتے ہیں۔انہوں نے سکول اور جے ایم سی کا شجر کاری مہم منعقد کرنے میں تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔کالج کے مینجمنٹ نے اینوائرینمنٹ یونٹ کے کاوشوں کی ستائش کی۔