جموں//امبپھلا۔ نیو پلاٹ، جانی پور ہائی کورٹ ۔ روپ نگر۔بن تالاب روڈ کی کشادگی کے مدعے پر علاقہ کے تاجروںنے زیر قیادت جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ سنیل ڈمپل کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق اجلاس میں سڑک کی کشادگی کو لیکر محکمہ مال کی سروے ٹیموں کی جانب سے دکانوں ،مکانات کی پیمائش سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے تمام تاجروں سے29جولائی2019کو مجوزہ احتجاجی ریلی میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ،تاکہ سڑک کی کشادگی کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔اجلاس میں سڑک کی کشادگی کے خلاف عدم تعاون تحریک چلانے کا بھی انتباہ کیا گیا ۔ڈمپل نے کہا کہ سڑک کی کشادگی کو لیکر تاجروںمیں بڑے پیمانے پر منہدم کرنے کی کاروائی پر غصہ اور انتشار ر ہے کیونکہ انتظامیہ تاجروں کے 50،60 برس پُرانے ڈھانچوں کو منہدم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے تاجروںسے منہدم کی کارروائی کی سخت مخالفت کرنے کی اپیل کی، تاکہ تاجروں کے ڈھانچوں کو نقصان نہ پہنچایا جا سکے۔انہوںنے گورنر ستیہ پال ملک سے میٹرو ریل شروع کرنے، امبپھلا ۔مانڈا، جانی پور ہائی کورٹ ،بن تالاب سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر روڈ کی تعمیر کیلئے فوری طور مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔اجلاس میں راجندر بھارگو، ایس ترلوک سنگھ ، اشونی نائیر، منجیت آنند، رویندر شرما ،جگدیش راج گپتا، رمیش مہاجن ،۔ دلیپ کمار، سنجے گپتا، رکی بھسین ، سونو کمار، ارجن آنند، سمت کمار، پاپا کمار، ہیپی کمار، مہندر کمار، رمن کمار، سیتا رام ،بال کمار،راکیش شرما ، وپن مکیش، جتیندر گپتا، اشوک کھنہ، دیو راج ،جیوتی، سچن سوئی، راجیش ٹال، انیل ابرول، سنجے نارگل، وجے شرما و دیگران نے بھی شرکت کی۔