جموں //نٹرنگ کی طرف سے اردو کامیڈی ڈرامہ ’جھوٹا خواب ‘پیش کیاگیا ۔یہ ڈرامہ شوکت تھانوی نے لکھاتھا جس کی ہدایت کار ی نیرج کانت نے کی ۔ یہ ڈرامہ ایک کردار کے نیند سے جاگنے کے بعد خوف سے شروع ہوتاہے جس میں مذکورہ کردار اپنی موت دیکھتاہے۔وہ اس کے بعد اپنے کنبہ کی فکر میں پریشان رہتاہے اور وہ مالی معاملات سلجھاناچاہتاہے ۔وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی اسی معاملے پر بات کرتاہے ۔تاہم کچھ ہی عرصہ کے بعد وہ جاگ جاتاہے اور دیکھتاہے کہ وہ مردہ نہیں بلکہ اس نے غلط خواب دیکھ لیاہے ۔ اس ڈرامے کے ذریعہ یہ بتایاگیاہے کہ انسان کیلئے پیسہ مادی حیثیت رکھتاہے ۔اس ڈرامے میں سوشانت سنگھ چاڑک، منوج کمار لوتھرا، اجے لوتھرا، آرتی دیوی ، سمت رینہ ، ریشو شرما اور کلدیپ انگرال کی طرف سے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیاگیا ۔