جموں//سٹیپنگ سٹون پلے وے سکول کی طرف سے انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران تیندوے کے تحفظ پرزور دیاگیا۔ سکول کی پرنسپل انجلی شرما اور ڈائریکٹر وکاش شرما نے کہاکہ تیندوے کا تحفظ تبھی ہوسکتاہے جب ہم جنگلات کو بچائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔