جموں// گورنر کے مشیر فاروق خان نے سکھ مذہب کے رہنماؤں جن میں ڈیرہ ننگالی صاحب کے مہنت منجیت سنگھ اور اس طبقے کی مختلف تنظیموں کے نمائندے شامل تھے، کے ساتھ عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر غور وخوض کیا۔اس موقعہ پر مہنت نے فاروق خان نے گورنر کے مشیر کی تقرری پر انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ ان کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جب وہ ریاست اور ملک کے لوگوں کی خدمت انجام دیں گے۔مشیر موصوف نے ملک کی ترقی میں سکھ طبقے کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے سکھ رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اُن کے مطالبات پورا کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ گورو نانک دیو جی کے550 ویں جنم دِن پر مختلف تقاریب کا اہتمام کرے گی اور اس سلسلے میں پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ منشیات سے وابستہ جرائم ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر مہنت منجیت سنگھ نے فاروق خان کو ایک شال تحفہ کے طور پر پیش کیا۔اس موقعہ پر دیگر اصحاب کے علاوہ سابق صدر سٹیٹ گوردواہ پربندھک بورڈ ایس سدرشن سنگھ وزیر، پریذیڈنٹ شرومنی اکالی دل( جے کے) ایس دھربندر سنگھ، چیف آرگنائزر شرومنی اکالی دل ایس مہندر سنگھ، پریذیڈنٹ ویجی ٹیبل اینڈ فروٹ ایسوسی ایشن ایس سریندر سنگھ کالا اور صدر جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایس گجن سنگھ بھی موجود تھے۔