جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ٹائون ہال میں دھرنے میںشرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈمپل نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن فالج زدہ ہے اور جموں کے تمام وارڈوں کا حال براہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پورے جموں کو گندگی میں ڈبودیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ بھاجپا کے چوکیدار کہاں گئے جنہوں نے میں بھی چوکیدار کے گانے گائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے میئر بھی کہیں غائب ہیں اور کارپوریٹروں و ممبران قانون سازیہ بھی کہیں نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے جموں کو مشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی کہ وہ صفائی کرمچاریوں کے مسائل حل کرکے ان کی ہڑتال ختم کروائیں ۔