جموں //جموں یونیورسٹی کے شعبہ لائف لانگ لرننگ نے سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے اشتراک سے کام کی جگہوں پر جنسی حراسیت کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔اس دوران پچیس نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر محکمہ سپورٹس و فیزیکل ایجوکیشن جموں یونیورسٹی ڈاکٹر دائود اقبال بابا اس موقعہ پر بھی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ ایسے مزید پروگرا م منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے اور انہیںا س شعبے میں طبع آزمائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ کام کی جگہوں پر جنسی حراسیت پر قابو پانے کیلئے سبھی کو بیدا رکرنے کی ضرورت ہے ۔