بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے 1لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 23 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 23,468,06افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 158,902ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک591,579افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی شام جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 14792 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 488 افراد ہلاک ہوئے ہیں اب تک 2015 افراد بالکل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک734,552افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ38,835افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک64,840افراد صحتیا ب بھی ہوئے ہیں ۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک23,227افرادہلاک ہوئے ہیں اور اب تک175,925لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک82,719افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں ۔سپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک191,726افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 20,043 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوئے ہیں ۔ فرانس میں اب تک 147113 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 18681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 141397 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4352 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں، جہاں 114217 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 15464 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 80868 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5031 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ بیلجیم میں 5453، ہالینڈ میں 3601، برازیل میں 2141، ترکی میں 1769، سویڈن میں 1511، کینیڈا میں 1309، سوئٹزرلینڈ میں 1111، پرتگال میں 687، میکسیکو میں 546، انڈونیشیا میں 535، آئر لینڈ میں 530، آسٹریا میں 443، ایکواڈور میں 421، رومانیہ میں 417، فلپائن میں 397، الجیریا میں 384، پولینڈ میں 339، ڈنمارک میں 336 اور جنوبی کوریا میں 232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔یواین آئی