بارہمولہ //پولیس نے کریری بارہمولہ میں مٹی کے تیل کی کالا بازاری اور اضافی قیمتیں وصول کرنے کے الزام میں ایک ڈیلر کوگرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس تھانہ کریری کو ایک شکایت ملی تھی کہ شفیق احمد وانی ساکن کریری مٹی کے تیل کی کالا بازاری اوراضافی قیمتوں پر فروخت کررہا ہے جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھان بین کے دوران 250 لیٹر مٹی کا تیل بھی ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 36/2020 بھی درج کرلیا ہے۔