Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صنعت، تجارت و مالیات

پچھلے سال عید لاالضحیٰ پر بندشیں، امسال کورونا لاک ڈائون

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// لاک ڈائون کے نتیجے میں کشمیر میں بیکری کا کاروباری بھی بند ہے اور پچھلے دو ماہ کے دوران اس کاروبار کو کروڑوںکا نقصان ہوچکا ہے اور اس سے جڑے قریب 7000لوگ بیکار ہوگئے ہیں ۔وادی سے تعلق رکھنے والے بیکری مالکان عید الفطر پر مسلسل دوسری مرتبہ مایوس نظر آرہے ہیں،کیونکہ پہلے انہیں گزشتہ سال عیدلا الضحیٰ کے موقعہ پر 5اگست کے اقدام کے بعد لگاتار 5ماہ تک بند رہنا پڑا اور اب لاک ڈائون کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔کشمیر بیکرس اینڈ کنفیکشنریزایسو سی ایشن کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شاہد حسین کا کہنا ہے کہ بیکری کارخانوں اور دکانوں کو  لگاتارنقصانات برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں مجموعی طور پر415بیکرس اور کنفیکشنزیز تسلیم شدہ ہیں اور150سے200کے قریب غیر تسلیم شدہ ہیں۔ شاہد حسین نے کہا کہ ایک بیکری کارخانے میں10افراد کام کر تے ہیں اور مجموعی طور تقریباً7ہزار لوگ اس کاروبار سے جڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر بیکری کے کارخانوں میں مقامی لوگ کام کرتے ہیں جن کے اہل خانہ کی روزی روٹی کا دارومدار اسی کاروبار سے جڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایک سال میں300کروڑ روپے کے نقصان کے نتیجے میں اس کاروبارکی کمر ٹوٹ چکی ہے،تاہم کسی بھی محنت کش یا کاریگر کو روزگار سے محروم نہیں کیا گیا۔ شاہد حسین کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ لاک ڈائون کے نتیجے میں بھی انہیں نا قابل برداشت نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں ماہ رمضان سے قبل شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے،جس کے دوران بیکری مصنوعات اور مٹھائیوں کی کافی خرید و فروخت ہوتی ہے،تاہم اس بار یہ سیزن بھی لاک ڈائون کی وجہ سے ختم ہوگیا۔بیکری مالکان کورونا اور حالات کے لاک ڈائون کے نتیجے میں دیوالی،نوروز،سال نو اور شادیوں کے دوران ہونے والی خرید و فروخت سے محروم رہے۔ امسال بھی عیدالفطر پر بیکری مالکان کو قریب40 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار ہونے کا احتمال ہے۔ شاہد حسین کا کہنا ہے کہ اوسطاً عید پر وادی میں40کروڑ15لاکھ روپے کی بیکری کی خرید و فروخت ہوتی ہے تاہم اس بار 8کروڑ روپے تک بیکری مصنوعات کی خرید و فروخت ہونے کا انداز ہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں180بیکری سے وابستہ لوگوں کو تربیت دی گئی جولفافہ بند بیکری مصنوعات گھروں تک پہنچائیں گے،تاہم اس کے باوجود سرینگر میں83لاکھ روپے سے زیادہ بیکری کی خرید و فروخت نہیں ہوگی جو عام عید پر17کروڑ روپے کے قریب ہوتی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہندپاک کے درمیان جنگ بندی ہوٹل مالکان اورچیمبرآف کامرس کاخیرمقدم

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

شہریوں کا ضروری اشیا ذخیرہ کرنے کیلئے بازاروں کا رُخ تاجر لیڈروں کا دکانداروں سے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے پر زور

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

زرعی سرگرمیاں شیوراج نے سرحد سے متصل اضلاع میں کاموں کا جائزہ لیا

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

گھریلوں تفریح کانیاتجربہ شاومی انڈیا کی فائر ٹی وی کے ساتھ کیوایل ای ڈی ایف ایکس پرو اور فور کے ایکس سیریزلانچ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?