سرینگر//وادی میںمحض 45دنوں میں مرغ کی قیمتوں میں 130روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ماہ رمضان سے قبل مرغ کی قیمت 80روپے سے 90روپے فی کلو تھاتاہم رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی اس میں اضافہ ہوتا گیا اور شب قدر تک 145روپے سے 160روپے تک فی کلو پہنچ گیا۔ اس دوران محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے 110روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی اور لوگوں سے بھی کہا گیا کہ وہ مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتیں ادا نہ کریں۔اس دوران عید الفطر سے ایک روز قبل وادی میں مرغ بازاروں سے غائب ہوئے اور مرغ فروشوں نے من مانی قیمتیںشروع کردیں اور 200 روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کیا ۔ عید کے بعد بھی قیمتیں کم نہیں ہوئیں بلکہ210سے لیکر 230روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ اس طرح گذشتہ 45روز سے مرغ کی قیمتوںمیں 130روپے کا اضافہ کیاگیا ۔ ( سی این آئی )