جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے17واں دِن 2,132مسافروں کو لے کربدھ کو 18 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔574مسافروں سمیت 7کمرشل پروازیں جموں اور 1558مسافروں کو لے کر11 پروازیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ادھرحکومت جموں وکشمیر نے کو درماندہ جموںوکشمیر کے 1,18,891 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے واپس لایا۔گاڑیوں سے38,553 اور 80,338افراد کو خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشوں پر لایا گیا۔ 09؍جون سے 10؍ جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے878درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ864 مسافر 28ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 28ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے22,857 درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔