جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے چالوہونے کے21واں دِن 2,268مسافروں کو لے کراتوار کو 18 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔587مسافروں سمیت 7 پروازیں جموں اور 1,681مسافروں کو لے کر11 پروازیں سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔ادھر ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے42,072درماندہ مسافروں اور براستہ لکھن پور95,792افراد کو حکومت نے 53 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں پہنچایا۔ جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 53 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,37,864شہریو ں کو واپس لایا گیا۔