جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے23واں دِن 2,565مسافروں کو لے کر جمعرات کو 19 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔634مسافروں سمیت 6 جموں اور 1,931مسافروں کو لے کر13 پروازیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ادھرسرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے 45,747درماندہ مسافروں کو لے کر براستہ لکھن پور اور 1,01,895افراد کو حکومت نے 57کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پرپہنچایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 328 مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک 1,47,642شہریو ں کو واپس لایا ہے۔