جموں //جموں وکشمیر ہائی کورٹ چیف جسٹس کے پرنسپل سیکریٹری جواد احمد کو ہائی کورٹ کا رجسٹرار جنرل تعینات کیاگیاہے ۔جوائنٹ رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) پرمود کمار کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق پرنسپل سیکریٹری برائے چیف جسٹس جموں وکشمیر ہائی کورٹ جواد احمد کو ہائی کورٹ کا رجسٹرا رجنرل تعینات کیاگیاہے۔وہ پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔