Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

جِلد کی صحت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
غذائیت سے بھرپور خوراک صحت کے لیے اہم ہے کیونکہ غیر صحت بخش خوراک آپ کے میٹابولزم کو نقصان پہنچا کر موٹاپے، دل، جگر اور جِلد کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ماہرین غذائیت کو نشاستہ آور غذائوں کی اہمیت اور ان کے طبی فوائد کا ادراک ہو چکا ہے۔ معالجین مختلف عارضوں میں مبتلا مریضوں کوہیلتھ اینڈ فٹنس ڈائٹ چارٹ مہیا کرتے ہیں کہ کون سی غذائیں مفید ہیں اور کون سی مضر۔
فائدہ مند غذائیں
ماہرین غذائیت کا اتفاق ہے کہ چہرے اور جِلد کی صحت و توانائی کے لیے جہاں موئسچرائزر اور فیس واش جیسی مصنوعات خواتین کے جِلد کی حفاظت کرتی ہیں، وہیں خوراک کے معاملے میں غفلت کسی بڑے عارضے میں جکڑ سکتی ہے۔ ذیل میں وہ غذائیں بتائی جارہی ہیں،جن کے اجزا جِلد کیلئے فائدہ مند ہیں۔
روغنی مچھلی:سامن، سر مئی اور خار ماہی مچھلی صحت مند جِلد کے لیے بہترین خوراک ہیں۔ یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہیں، جو جِلد کو دبیز، نم اور کیل مہاسوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم جزو ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای دوسرا جزو ہے، جو جِلد کو خراب ہونے اورسوجن سے بچاتا ہے۔ یہ مچھلیاں اعلیٰ معیاری پروٹین سے بھرپور ہیں، جو جِلد کو مضبوط بناتا ہے جبکہ زنک کی موجودگی جِلد کے نئے خلیات کو بنانے میں معاون ہوتی ہے۔
اخروٹ:اخروٹ ضروری چکناہٹ، زنک، وٹامن ای اورسی کا اچھا ماخذ ہے۔اس میں غذائی اجزا، سیلینیم اور پروٹین موجود ہوتے ہیں جو بیکٹیریا سیجِلد کو محفوظ بناتے ہیں۔
ٹماٹر: ٹماٹر وٹامن سی اور تمام اہم کیروٹین خاص طور پر لائسو پین کا اچھا ماخذ ہے۔ یہ آپ کی جِلد کو دھوپ کی شدت سے بچاکر چہرے کی جھریوں کو روکنے میں معاون و مددگار ہوتا ہے۔
سبز چائے:سبز چائے میں پایا جانے والاسفید بلوری رنگت کا catechinنامی سفوف وہ طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ ہے،جو جِلد کو دھوپ کی تپش سے بچاتا، لال دھبوںسے روکتا، پانی کی کمی کو دور کرتا اور جِلد کو دبیز اور لچکدار بناکر چہرے کو شگفتہ بناتا ہے۔
سویابین:سویابین میں شامل آئسو فلیونز جھریوں کو کم کرکے کولاجن کی مقدار بڑھا کرجِلد کو نرم کرکے خشکی کے اثرات سے بچاتا ہے۔ اتناہی نہیں، یہ شدید دھوپ سے جِلد کو ہونے والے نقصان سے بچاکر محافظ کا کردار ادا کرتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ:اس میں موجود کوکو اینٹی آکسیڈنٹ آپ کی جِلد کو سورج کی تپش میں جلنے سے بچاکر جھریوں کو ختم کرتا، جِلد کو موٹا بناکر خون کی گردش کو رواں کرتا اور رنگت کو بہتر بناتا ہے۔
نقصان دہ غذائیں
ہماری صحت بخش خوراک ہی ہماری جِلد کو موسمی اثرات سے بچاکر ہمیں سدابہار اور توانا رکھتی ہے۔ نقصان دہ غذائوں کے اثرات ہماری جِلد پر نمایاں پڑتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کئی غذائوں کو آپ کی خوبصورتی اور جِلد کے لیے زہر قاتل جانتے ہیں۔اسی لیے وہ درج ذیل غذائوں سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں۔
غیر معیاری اور پروسیسڈ غذائیں:ماہر غذائیت کہتے ہیں کہ غیر معیاری اور ڈبوں میں بند پروسیسڈ غذائوں سے پرہیز کریں کیوں کہ ان میں کیمیائی پروسیسنگ کے دوران نشاستے جل جاتے ہیں، جو زہر خورانی کا موجب بن کر جِلد کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرتے ہیں۔ ان غذائوں میں پانی کی مقدار کم ہوکر جسم میں بخارات پیدا کرکے کئی جِلدی امراض میں مبتلا کرتی ہے۔
غیر نامیاتی غذائیں:غیر نامیاتی غذائوں (Non-Organic Foods) میں ہارمونز، پیسٹیسائیڈز، ہربیسائیڈز اور فنگسائیڈز شامل ہوتے ہیں۔ یہ زہریلے کیمیائی عناصر اور زائد وٹامنز ہماری شریانوں کو جماکر سوجن سمیت بہت سے جِلدی امراض میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
دودھ سے بنی مصنوعات:ہمارے ہاں گائے اور بھینس سے دودھ کی زائد پیداوارحاصل کرنے کے لیے ہارمونز کے انجکشن لگائے جاتے ہیں، جس سے ایسٹروجن کی مقدار بڑھ کرچہرے پر کیل مہاسوں اور سوجن کی وجہ بنتی ہے۔ ہارمونز کی یہ زائد مقدار آپ کودودھ، دہی، آئس کریم، چیز وغیرہ میں ملے گی۔
بازاری کھانوں سے دور رہیں:ہمارے ہاں ڈھابوں اور عام ہوٹلوں، حتٰی کہ بڑے بڑے ریسٹورنٹس پر بھی معیاری کھانے دستیاب نہیں۔ اس لیے بازاری کھانوں کے چٹخاروں کے بجائے گھر کے تازہ بنے کھانے کو ترجیح دیں۔ خواتین بھاپ اور ہلکی آنچ پرکھانا پکائیں تا کہ غذائی اجزا ضائع نہ ہوں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?