Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

مائیں کیسے ٹائم مینجمنٹ کریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 23, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
گھر میں بچے ہوں تو مائوں کے لیے چیزیں ترتیب دینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے۔ بچوں کو دیکھنا، ان کے کھانے پینے اور ضروریات کا خیال رکھنا مائوں کے ذہن پر سوار رہتا ہے۔ بچوں کی موجودگی میں ہر آئے دن افراتفری کا سامنا رہتا ہے، تاہم چند باتوں پر عمل پیرا ہوکر مائیں اپنے وقت کا زیادہ بہتر اور زیادہ مؤثر استعمال یقینی بناسکتی ہیں۔
اپنے وقت کا جائزہ لیں
اس بات کا بغور جائزہ لیں کہ آپ اپنا وقت کس طرح گزارتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے اس دور میں ہم اپنا کم از کم ایک گھنٹہ روزانہ ایسے کاموں پر خرچ کرتے ہیں، جنھیں یا تو بعد میں کیا جاسکتا ہے یا پھر انھیں اپنے شیڈول سے خارج کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فونز نے ہماری کسی ایک کام پر توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو بْری طرح متاثر کیا ہے اور ہم بمشکل 20منٹ تک ایک کام تسلسل کے ساتھ کرپاتے ہیں اور ہم اپنی توجہ غیرپیداواری کاموں کی طرف پھیر لیتے ہیں۔
آگے کی سوچ رکھیں
ایسے طریقے تلاش کریں، جن پر عمل پیرا ہوکر آپ ایک کام کو انجام دینے کے مراحل کو کم کرسکیں یا اس پر صَرف کیے جانے والے وقت میں کمی لاسکیں۔ مثلاً کوشش کریں کہ اگلی صبح کے لیے جس قدر زیادہ سے زیادہ تیاری آپ ایک رات پہلے کرسکتے ہیں، کرلیں یا اگلی صبح ناشتے کے لیے آپ کو جن برتنوں کی ضرورت پڑے گی، انھیں رات کو ہی نکال کر میز پر سجا دیں۔
چیزوں کو منظم کریں
فائلوں کا ایک کیبنٹ بنائیں اور اس میں ہر چیز کی ایک کاپی رکھیں۔ کیبنٹ میں ہر بچے کا ایک علیحدہ فولڈر ہونا چاہیے، تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ کو معلوم ہو کہ کون سی چیز کہاں رکھی ہوئی ہے(اسکول، ڈاکٹر وغیرہ)۔ ضروری قانونی اور شہری دستاویزات بنوانے میں تاخیر نہ کریں، آج کا کام کل پر نہ چھوڑیں۔ 
ترجیحات کا تعین کریں
زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا اصول اپنی ترجیحات جاننے میں پوشیدہ ہے کہ آخر اہم کیا ہے اور کیا چیز انتظار کرسکتی ہے۔ ماہرین آپ کی To-doفہرست کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں: وہ کام جنھیں فوری طور پر کرنا ضروری ہے، وہ کام جنھیں ہفتے کے دوران کبھی بھی کیا جاسکتا ہے اور تیسرے وہ جو طویل مدتی اور جاری منصوبے ہیں۔ غیراہم کاموں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔
ملٹی ٹاسکنگ
کچھ چیزوں کو ایک طرف کرکے رکھنا سیکھ لیں، جنھیں آپ اپنے فرصت کے لمحات میں کرسکتی ہیں۔ جب آپ انتظار گاہ میں بیٹھی ہوں تو اس وقت آپ نہ صرف بلوں کی ادائیگی کرسکتی ہیںبلکہ بچوں کے ہوم ورک کا جائزہ بھی لے سکتی ہیں۔ کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے مارکیٹ جانے سے پہلے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرلیں، اس طرح مارکیٹ میں آپ کا وقت بچ جائے گا۔
دوسروں کی مدد لیں
آپ کو سپرموم بننے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہر کام آپ نے خود ہی کرنا ہے۔ جب آپ وقت کی کمی کا شکار ہوں تو دیگر وسائل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ لانڈری چھانٹنے کا کام ہو یا کچھ چیزوں کو ایک جگہ سے اْٹھا کر دوسری جگہ رکھنا ہو، یہ وہ کام ہیں جس میں آپ کے بچے بھی آپ کے مددگار بن سکتے ہیں۔
کیلنڈر تیار کریں
کسی ہمیشہ نظر آنے والی جگہ پر ایک ’فیملی وال کیلنڈر‘ لٹکائیں۔ پیرنٹس ٹیچر میٹنگ سے لے کر ڈاکٹر کے اپائنٹمنٹ تک، ہر چیز کو کیلنڈر پر مارک کریں۔ کریانہ (گراسری) کی لِسٹ فریج پر چسپاں کردیں۔ ایک وائٹ بورڈ کچن میں لٹکادیں او رضروری فہرستیں اور یاد رکھنے والی چیزیں اس پر درج کردیا کریں۔
ہر چیز کو جگہ پر رکھیں
کیا آپ کا اکثر وقت ایسی چیزوں کو تلاش کرنے میں ضائع ہوجاتا ہے، جنھیں آپ کسی نہ معلوم جگہ رکھ کر بھول گئی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ استعمال کے بعد ایک چیز کو اس کی مقرر کردہ جگہ پر ہی رکھیں، تاکہ اگلی بار جب جلدی میں آپ کو اس چیز کی ضرورت پڑے تو آپ کو اسے ڈھونڈنا نہ پڑے۔
باسکٹ استعمال کریں
باسکٹ بہت کمال کی چیز ہے۔ ایک اچھے سائز کی باسکٹ ہر کمرے میں رکھیں، جس میں کھلونے، کتابیں اور ویڈیوز وغیرہ رکھیں۔
اضافی چیزیں بنا کر رکھیں
کھانے پینے کی چیزیں اضافی بناکر فریز کرلیا کریں۔ جب کبھی آپ کے کسی بچے یا فیملی ممبر کو کھانے کی ضرورت محسوس ہوگی تو آپ کو کوئی چیز تیار کرنے کیلئے شروع سے تیاری نہیں کرنا پڑے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?