کابل//افغانستان کے قندھار صوبہ میں بدھ کو طالبان کے حملے میں سیکورٹی فورسوں کے کم سے کم سات جوانوں کی موت ہوگئی۔پولس سربراہ تادن خان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ کے تخت برج ضلع کے ایک سلامتی چوکی پر طالبان نے حملہ کردیا۔ اس دوران طالبان کے ساتھ ہوئے جھڑپ کے دوران سلامتی فورس کے سات جوان مارے گئے ۔