Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

فقیرگجری میں3 خواتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 29, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سری نگر // تین بہنوں میں سب سے چھوڑی اور فائنل ایئر کی طالبعلم23سالہ شائستہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلی ۔ وہ بطور ایک آزاد اُمید وار انتخابات میں حصہ لی رہی ہیںاور ان کا کہنا ہے کہ ان کے طبقے کو درپیش مسائل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کیا ہے۔ شائستہ نے بتایا،’’پہلے تو میں انتخابات میں حصہ لینے سے کترارہی تھی لیکن کنبہ کی حمایت اور میرے طبقے کی آوازکوآگے پہنچانے کے مقصدنے مجھے انتخابات میں حصہ لینے پرمجبور کیا ‘‘۔  انہوں نے مزید کہا، ’’آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ سری نگر کا حصہ ہونے کے باوجود ہم باقی سری نگر سے کئی دہائیاں پیچھے ہیں۔ یہی ایک وجہ ہے کہ میں نے اپنے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ‘‘۔انہوں نے کہا،’’ہماری برادری پر ظلم کیا جاتا ہے اور ہماری خواتین کو بہت سارے معاملات درپیش ہیں۔ ہماری خواتین کے لئے اچھا ہے کہ وہ اپنے ہی قبیلے سے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے پوچھا ، حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ ہمارے لوگوں کو جنگلوں سے کیسے ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں بے دخل کیا جارہا ہے ، اگر ہماری اپنی آواز نہیں ہے تو ہم اپنی برادری کی مدد کیسے کرسکتے ہیں؟‘‘۔ڈی ڈی سی انتخابات میں فقیر گجری کی نشست خواتین کیلئے مخصوص ہے، یہاں تین خواتین اُمید وار انتخابات لڑرہی ہیں۔ ان میں سے دو 20 سال کی عمر میں ہیں۔24 سالہ شازیہ پروین ایک اور خاتون ہیں، جو الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وہ پی اے جی ڈی کے توسط سے این سی کے منڈیٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ بہت سارے مسائل درپیش ہیں جن کا ان کی برادری کو سامنا ہے‘‘۔انہوں نے کہا  ،’’ان میں سے زیادہ تر امور ترقی سے متعلق ہیں لیکن آج میرا مقصد بھی فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا ہے جنہوں نے لوگوں کو تقسیم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔‘‘ تین خواتین اُمید واروں میں تیسری خاتون 55 سالہ فریدہ ہے جو ان دونوں کمسن لڑکیوں کے ساتھ ڈی ڈی سی سیٹ پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ ڈی ڈی سی سیٹ کے علاوہ فقیر گوجری میں سرپنچ کی ایک خالی نشست ہے جس پر 38 سالہ شمیمہ بانو ایک اور خاتون  اُمیدوار  انتخاب لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے مینڈیٹ پر چنائومیںحصہ لے رہی ہیں۔ شمیمہ جو اس علاقے میں NC کی بلاک صدر رہی ہیں ،نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا، ’’ وہ برادری کیلئے نچلی سطح پر کام کرنے کے لئے حصہ لے رہی ہیں‘‘۔ شمیمہ کے ساتھ ساتھ ، ایک اور خاتون بھی ہے جس کا نام شبنم بانو ہے ، جو فقیر گوجری میں سرپنچ کی ایک نشست کے لئے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شمیمہ بھی فقیر گجری سے متصل علاقہ دارا ہارون سے ڈی ڈی سی کی نشست پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ شمیمہ نے بتایا ’’ وہ دارا ڈی ڈی سی سیٹ پر تین دیگر مرد امیدواروں کے ساتھ مقابلہ کرنے والی واحد خاتون امیدوار ہیں‘‘۔شمیمہ نے بتایا ،’’ لوگ پہلے یہاں دارا میں مقابلہ کرنے سے گریزاں تھے، میں نے برف کو توڑنے کے لئے قدم بڑھایا اور اپنی فقیر گجری سرپنچ نشست کے علاوہ ڈی ڈی سی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا، جیسے ہی میں نے کاغذات جمع کروائے ، دوسروں نے بھی اس میں قدم رکھا اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں رائے دہندگان کی ایک لائن موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں فقیر گجری میں جیت جاؤں گی جہاں میں سرپنچ کی حیثیت سے مقابلہ کر رہی ہوں تاہم دارا میں یہ کانٹے کا مقابلہ ہے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معاشرے خصوصا خواتین کو مسائل درپیش ہیں۔ اگر خواتین معاملات کی نگرانی میں رہیں گی تو یہ پوری برادری خصوصا خواتین کے لئے بہتر ہوگا‘‘۔ ہم اپنے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے خواہاں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اس کے لئے کام کر سکتے ہیں‘‘۔نیو تھید ، دارا اور فقیر گجری علاقے کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے انتخابات کے مقابلے میں ووٹنگ کا تناسب بہتر ہے۔ ان علاقوں میں زیادہ تر امیدوار نوجوان ہیں ،جو کہتے ہیں کہ وہ اس علاقے کو درپیش مقامی مسائل کو دور کرنے کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ آزاد امیدواروں کے علاوہ بی جے پی ، این سی اور کانگریس نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ یہاں اپنی پارٹی کے کچھ امیدوار بھی دارا اور نیو تھید کے علاقوں سے حصہ لے رہے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف سماجی و سیاسی شخصیت فاروق رینزو شاہ اپنی پارٹی میں شامل
تازہ ترین
تاریخی شری امرناتھ یاترا کشمیر میں ہم آہنگی کی روشن علامت ہے: درخشاں
تازہ ترین
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ ترین
عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح: وزیر تعلیم
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی چھٹیوں میں فی الحال توسیع نہیں ہوگی: سکینہ یتو

July 2, 2025
تازہ ترینکشمیر

ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال

July 2, 2025
تازہ ترینکشمیر

مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری

July 2, 2025
تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?